October 11, 2026

سکھر: اہلِ حدیث گلی اور دیگر علاقوں میں پانی کے نکاس اور ترقیاتی کام کا آغاز میئر ارسلان اسلام شیخ اور مقامی قیادت کی کوششوں سے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب اہم قدم

IMG-20251123-WA0140

سکھر: اہلِ حدیث گلی اور دیگر علاقوں میں پانی کے نکاس اور ترقیاتی کام کا آغاز
میئر ارسلان اسلام شیخ اور مقامی قیادت کی کوششوں سے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب اہم قدم

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میئر ارسلان اسلام شیخ کے تعاون سے اہلِ حدیث گلی میں ترقیاتی کام کا آغاز ہو چکا ہے، جہاں بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔چیئرمین عارف نور اور وائس چیئرمین ثاقب راجپوت کی کوششوں اور نگرانی میں یہ دیرینہ مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ کی اس کاوش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد علاقے کے رہائشیوں کو بارش کے پانی کی روک تھام اور بہتر نکاس کی سہولت میسر ہوگی۔اسی طرح میڈیسن مارکیٹ میں بھی ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مقامی قیادت کے مطابق ان شاء اللہ بہت جلد ٹاؤن چیئرمین محمد دین بھائی کے تعاون سے باب الاسلام گلی میں بھی کام شروع کروایا جائے گا، جبکہ باغِ حیات کی گلیوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔نگرانی کرنے والی ٹیم میں چیئرمین عارف نور، وائس چیئرمین ثاقب راجپوت، جنرل کونسلر یوسف عمر شیخ، جنرل کونسلر ملک اسلم، لیبر کونسلر اعجاز معراج، اقلیتی کونسلر کمل کمار ہاساجا اور محلہ کمیٹی کے ارکان شامل ہیں، جو کام کی نگرانی اور معیار کی تصدیق کریں گے۔میئر ارسلان اسلام شیخ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون فراہم کریں اور محلے کی بہتری اور رہائشی سہولیات کی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ یہ اقدامات شہر کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے اور شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔