دوبئی ائیر شو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ائیر شو ہے اس میں شامل بھارتی ائیر فورس کا جیٹ طیارہ تیجس اس وقت دنیا کے ناکام ترین طیاروں کی
دوبئی ائیر شو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ائیر شو ہے اس میں شامل بھارتی ائیر فورس کا جیٹ طیارہ تیجس اس وقت دنیا کے ناکام ترین طیاروں کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہے زمین بوس ہونے والے تیجس کے پائلٹ کا نام نمن سیال ہے اور اس کا تعلق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا سے ہے دو ہزار نو میں انڈین ائیر فورس میں شامل ہونے والا پائلٹ نمن سیال انڈین ائیر فورس کے بہترین پائلٹوں میں سے تھا اور متعدد اعزازات حاصل کر چکا تھا اس کے بہادر یا پروفیشنل ہونے پر کوئی شک نہیں ایک سپاہی ہونے کے ناطے مجھے ونگ کمانڈر نمن سیال کی ہلاکت کا دلی دکھ ہے باقی رہی بات انڈین ائیر فورس کی تو اس کا ابھی یہ لیول نہیں کہ اسے انٹرنیشنل ائیر شوز میں مدعو کیا جائے خدا نخواستہ اگر یہ طیارہ تماشائیوں پر گر جاتا تو انسانی جانوں کا نقصان ہوتا دوبئی حکومت کو ایسے ممالک کو مدعو نہیں کرنا چاہیے انڈین ائیر فورس کے درجنوں پائلٹ معمول کی پروازوں میں طیارے گرنے سے ہلاک ہو چکے ہیں ان کے مگ 21 کو اڑتا تابوت کہا جاتا ہے اس حوالے سے انڈین ائیر فورس کا ریکارڈ انتہائی برا اور افسوس ناک ہے
ابھی آتے ہیں ونگ کمانڈر ابھیندن کی طرف انتہائی پروفیشنل اور بہادر پائلٹ تھا جن حالات میں اس نے شوٹ آپریٹ کی اور پھر کامیاب لینڈنگ ، جے ہند کا نعرہ ، عوامی حصار توڑنے کی کوشش ، گفتگو کے دوران انتہائی پروفیشنل باڈی لینگویج اور الفاظ چناؤ بھی پروفیشنل سولجرز والا تھا بعد میں اسے انڈیا کا تیسرا بڑا فوجی اعزاز ویر چکرا دیا گیا اور وہ اس اعزاز کا حقدار بھی تھا گو کہ اس اعزاز کے لیے انڈیا نے جھوٹ کا سہارا لیا کہ ابھیندن نے پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرایا ہے جس کا سچ سے دور تک بھی کوئی تعلق نہیں اور سب سے بڑی بات ابھیندن نے ذاتی طور پر آج تک یہ نہیں کہا کہ میں نے پاکستانی ایف سولہ گرایا ہے بلکہ اس نے ہر بار ایک بات کی کہ پاکستانی فوج انتہائی پروفیشنل آرمی ہے دنیا بہادروں کی ہے اور بہادوں کی بہادری کا اعتراف بہادر ہی کرتے ہیں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو نشان حیدر ایک انڈین برگیڈیئر کے اعتراف پر دیا گیا جس میں اس نے تسلیم کیا کہ کیپٹن شیر خان شہید جس بہادری سے لڑے ایسی مثالیں بہت کم ملتی ہیں