November 27, 2026

قصور تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے فیکٹری ورکرز کو منشیات سپلائی کرنیوالے گروہ کے 04 ارکان کو گرفتار کر لیا 08 کلوگرام چرس برآمد

IMG-20261127-WA0059

قصور
تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے فیکٹری ورکرز کو منشیات سپلائی کرنیوالے گروہ کے 04 ارکان کو گرفتار کر لیا 08 کلوگرام چرس برآمد
قصور
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ صدر پھولنگر پولیس کی جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں
ایس ایچ او اسلم بھٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فیکٹری ورکرز کو منشیات سپلائی کرنیوالے گروہ کے 04 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 08 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی جن کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

ملزمان کی شناخت مظہر عرف مظہری سکنہ کانویں ملیاں، کاشف سکنہ بہاولپور، عامر عرف عامری سکنہ خانکے اور یعقوب سکنہ جمبر کے ناموں سے ہوئی ہے

ڈی پی او قصور کے مطابق ملزمان نے منشیات سپلائی کا ایک گروہ تشکیل دے رکھا تھا جو پھولنگر کی حدود میں فیکٹریز ورکرز کو منشیات فروخت کرتے تھے
قصور۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت 04 مقدمات درج، مذید تفتیش جاری اور
ڈرگ فری پنجاب کے تحت منشیات کے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں