قصور مختلف واقعات میں شہری کیش،موٹر سائیکلز،موبائل فونز و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم،مقدمات درج
قصور
مختلف واقعات میں شہری کیش،موٹر سائیکلز،موبائل فونز و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم،مقدمات درج
قصور کے گردونواح سے ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی چار مختلف ورداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کیش،موٹر سائیکلز،موبائل فون،زرعی آلات و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا
تھانہ کھڈیاں میں عبدالقدوس نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں ریکوری سے واپس آرہا تھا کہ گرین سٹی کے قریب دو کس افراد نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے 10 لاکھ روپے کیش رقم، موٹر سائیکل نمبری LEM-2088 اور موبائل فون وغیرہ لوٹ لئے
تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اصغر علی نے مقدمہ درج کروایا کہ میری ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باہرکھڑی موٹر سائیکل نمبری LEK-13A-2489 نامعلوم چور لے گئے
تھانہ صدر پتوکی میں آدھن گاؤں کے رہائشی نیامت علی نے درخواست دی ہے کہ دوکس افراد نے اسلحہ کے زور پر مجھ سے کیش رقم اور موبائل فون چھین لیے
تھانہ صدر پھولنگر میں عامر اقبال نے مقدمہ درج کروایا کہ جمبر خورد میرے زرعی رقبہ سے نامعلوم چور سپرے مشین،تھریشر شافٹ و دیگر سامان تالے توڑ کر لے گئے ہیں مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات