سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)مولانا محمد صالح انڈھڑ کی صلح کی کوشش جاگیرانی برادری کے خونی تنازع کے خاتمے کے لئے امن قافلہ آج روانہ ہوگا
سکھر(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی)مولانا محمد صالح انڈھڑ کی صلح کی کوشش جاگیرانی برادری کے خونی تنازع کے خاتمے کے لئے امن قافلہ آج روانہ ہوگابھینس کی معمولی چوری سے شروع ہونے والا 15 ماہ پرانا تنازعہ 19 جانیں نگل گیا 30 سے زائد افراد زخمی ہوئےجاگیرانی برادری کے خھورمانی اور جانجانی گروہوں میں بدلے کی آگ شدت اختیار کر گئی ہےمتاثرہ علاقے نوگو ایریا بن گئے درجنوں خاندان نقل مکانی پر مجبور،کاروبار و گھریلو زندگی مفلوج جاری دشمنی نے اسکول ویران کیے،شاہراہیں سنسان،زراعت اور روزگار شدید متاثرجمعیت علمائے اسلام کا امن قافلہ آج ہفتے کی صبح پیارو واہ مدرسہ سے روانہ ہوگا جے یو آئی نے ہمیشہ امن و امان،مفاہمت،احتجاج،دھرنوں اور امن جرگوں کے ذریعے خونریزی روکنے میں تاریخی کردار ادا کیا دشمنی نے بہت نقصان پہنچا دیا اب صلح اور امن ہی واحد راستہ ہے جے یوآئی رہنما مولانا محمدصالح انڈھڑتفصیلات کے مطابق جاگیرانی تنازعہ 19 جانیں ضائع 30 سے زائد زخمی صلح،مفاہمت اور دشمنی کے خاتمے کیلئے جمعیت علمائے اسلام سکھر کا امن قافلہ آج ہفتے کی صبح روانہ ہوگا جمعیت علمائے اسلام سکھر کے قائد و ضلعی امیرمولانا محمد صالح انڈھڑ نے اپنے ایک اہم پریس بیان میں کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کو ختم کرنے اور خونی تنازعے کے خاتمے کے لیے جمعیت علمائے اسلام کا امن قافلہ آج ہفتے کی صبح پیارو واہ مدرسہ سے روانہ ہوگا انہوں نے کہا کہ امن قافلہ کا مقصد نہ صرف دونوں گروہوں کے درمیان صلح اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے بلکہ صورتحال کو معمول پر لانے آبادی کے خوف میں کمی، دشمنی کے مستقل خاتمے بگڑی ہوئی ساکھ کی بحالی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھانا بھی ہے مولانا محمد صالح انڈھڑ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امن و امان کی بحالی اور مختلف برادریوں کے درمیان بدامنی، قومی جھگڑوں اور خونی تنازعات کی روک تھام کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہےانہوں نے کہا کہ جے یو آئی کی تاریخ امن،رواداری اور بھائی چارے سے عبارت ہے ہم نے ہر دور میں ظلم و زیادتی،ناانصافی اور خونریزی کے خلاف آواز بلند کی۔ ہمارے تاریخی احتجاج،دھرنے،لانگ مارچ اور امن جرگے اس بات کا ثبوت ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام ایک امن پسند جماعت ہے جو ہمیشہ صلح کی حمایت اور دشمنی کے خاتمے کی جدوجہد کرتی رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے تحصیل روہڑی کے علاقوں دبر،جھانگڑو تھانہ اور خرم جاگیرانی میں جاگیرانی برادری کے دو گروہوں خھورمانی اور جانجانیکے درمیان جاری دشمنی 15 ماہ قبل بھینس کی معمولی چوری سے شروع ہوئی جو اب خوفناک تصادم میں بدل چکی ہے اب تک 19 افراد جان کی بازی ہار چکے اور 30 سے زائد مرد،خواتین،بچے اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ جدید اسلحے کا بے دریغ استعمال پورے علاقے کو خطرات میں دھکیل رہا ہے مولانا محمد صالح انڈھڑ نے بتایا کہ کشیدگی کے باعث متاثرہ علاقے نوگو ایریا کی صورت اختیار کرچکے ہیں لوگ گھروں تک محدود ہیں درجنوں خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں کاروبار بند پڑے ہیں اسکول ویران ہیں اور گھریلو زندگی مفلوج ہوچکی ہےانہوں نے کہا کہ زراعت کی بندش اور روزگار کے خاتمے نے ہزاروں افراد کو شدید معاشی بحران میں مبتلا کر دیا ہے مولانا محمد صالح انڈھڑ نے خبردار کیا کہ اکثر جدید ترین اسلحے سے لیس مسلح افراد ایک دوسرے پراچانک بلخصوص رات کی تاریکی میں حملوں میں مصروف رہتے ہیں جس کے نتیجے میں قومی شاہراہ ایم 5 سکھر/ملتان موٹروے اور ریلوے کے مین ٹریک سے گزرنے والی مسافر ٹرینوں میں سوار ہزاروں مسافروں کو مالی و جانی نقصانات کے خطرات لاحق ہیں فائرنگ کے تبادلے کے باعث کسی بڑے حادثے کے خدشات بھی جنم لے رہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہم اس خطرناک دشمنی کی آگ بجھانا چاہتے ہیں امن قافلے کا مقصد انسانیت کو مزید نقصان سے بچانا،غلط فہمیوں کو ختم کرنا بات چیت کا ماحول بنانا اور دونوں فریقوں کو صلح کی میز پر لانا ہے یہ خطہ پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکا ہے اب مزید خونریزی کی گنجائش نہیں آخر میں مولانا محمد صالح انڈھڑ نے کہا کہ علاقے میں امن و سکون کی بحالی لوگوں کی محفوظ واپسی،معاشی سرگرمیوں کی بحالی،اسکولوں کی دوبارہ آبادکاری اور خوف کی فضا کے خاتمے کے لیے تمام قبائلی عمائدین،علماء،معاشرتی رہنماؤں اور حکام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔