جیکب آباد: (اے جی بلوچ)عوامی میڈیا پریس کلب کی 2026ء کی نئی باڈی کا اعلان، عہدیداران کو ہار پہنا کر مبارکباد
جیکب آباد: (اے جی بلوچ)عوامی میڈیا پریس کلب کی 2026ء کی نئی باڈی کا اعلان، عہدیداران کو ہار پہنا کر مبارکباد
جیکب آباد عوامی میڈیا پریس کلب کی سال 2026ء کی نئی باڈی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ باڈی کا اعلان دوستوں کی رائے اور باہمی مشاورت سے کیا گیا، جس میں منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید اور مبارکباد دی گئی۔ تقریب میں صحافی برادری اور پريس ڪلب جي ميمبرن وڏي تعداد ۾ شرڪت ڪئي۔
نئی باڈی میں شامل عہدیداران
سرپرست اعلیٰ حسین بخش ہانبھی
چیئرمین: جان محمد مستوئی
وائس چیئرمین: ندیم احمد لاشاری
صدر: صدام حسین چانڈیو
سینئر نائب صدر: علی گل منجھو
نائب صدر: بابو حسین بخش منجھو
جنرل سیکریٹری: رضا محمد دشتی
ڈپٹی جنرل سیکریٹری: ظفر اللہ تھہیم
جوائنٹ سیکریٹری: عبداللہ برڑو
فنانس سیکریٹری: عبدالغنی دشتی
انفارمیشن سیکریٹری: وسیم اقبال دشتی
رابطہ سیکریٹری: امتیاز مستوئی
میڈیا کوآرڈینیٹر: عبدالغفور جتوئی
پریس سیکریٹری: واحد بخش لاشاری
آفس سیکریٹری: محمد یوسف دشتی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جان محمد مستوئی اور صدر صدام حسین چانڈیو نے کہا کہ عوامی میڈیا پریس کلب ہمیشہ عوام کی آواز رہا ہے اور آئندہ بھی صحافت کے اعلیٰ معیار، سچائی اور شفافیت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ غریب، مسکین اور بے سہارا لوگوں کے مسائل اجاگر کرنا اور ان کی آواز حکام تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔
تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ شرکاء نے نئی منتخب باڈی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔