November 17, 2026

*محکمہ اینٹی کارکوٹکس اور محکمہ فوڈ کا کومبنگ آپریشن ناگزیر*

IMG-20251121-WA0324

*محکمہ اینٹی کارکوٹکس اور محکمہ فوڈ کا کومبنگ آپریشن ناگزیر*

*کراچی میں بڑھتے ہوئے چائے کے ہوٹلز موت کا سبب*

*چند رشوت کی خاطر نسل کشی میں ریاستی ادارے بھی شامل*

*ڈاکٹر ادیب نے ان ہوٹلوں کی چائے میں شامل اجزاء کو اموات کی وجہ قرار دیا*

*کراچی بھر کے تھانوں کی سرپرستی میں یہ کاروبار آب و تاب سے جاری*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ محکمہ اینٹی کارکوٹکس اور محکمہ فوڈ کا کومبنگ آپریشن ناگزیر ھوچکا ھے۔ محکمہ اینٹی کارکوٹکس ہوٹلوں اور انکے گوداموں میں چھاپہ مار کر منشیات تلف کریں اور محکمہ فوڈ پتی، دودھ، اور چینی کا فرازنگ لیباٹری جانچ پڑتال کریں جو ہوٹل مزموم عوامل میں پایا جائے اس ہوٹل کو مستلاً سیل کردیا جائے اور مالکان کو بھاری جرمانے کے علاوہ آئینی و دستور کے مطابق سزا دی جائے۔ ڈاکٹر ادیب نے ان ہوٹلوں کی چائے میں شامل اجزاء کو اموات کی وجہ قرار دیا تھا، کراچی میں بڑھتے ہوئے چائے کے ہوٹلز موت کا سبب بن رھے ہیں۔ یوں لگتا ھے کہ چند رشوت کی خاطر نسل کشی میں ریاستی ادارے بھی شامل ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ کراچی بھر کے تھانوں کی سرپرستی میں یہ کاروبار آب و تاب سے جاری ھے۔ کراچی کے معروف جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی نے کہا ھے کہ یہ نوجوان اسی پاکستان کے شہری ہیں انہیں آگے جاکر ملک کو سنوارنا ھے سنبھالنا ھے اور تعمیر بھی کرنی ھے۔