اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر جی ٹی روڈ پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت ٹیموں کا
اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر جی ٹی روڈ پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت ٹیموں کا آپریشن، پختہ تجاوزات مسمار، سامان زیر تحویل، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق جی ٹی روڈ پر بڑے پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران پختہ تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا اور فٹ پاتھوں، سڑک کے اطراف اور دکانوں کے سامنے قائم غیر قانونی ڈھانچے، پھٹے، اسٹالز اور رکھی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، اس کے علاوہ تجاوزات کے سامان کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، ایس ڈی ای او پیرا وسیم جاوید نے کہا کہ تجاوزات شہری مسائل کی بنیادی وجہ ہیں، جن کے باعث ٹریفک جام، حادثات اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پیرا فورس تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ سرکاری جگہ پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ کی جائیں، بصورت دیگر جرمانے اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔