رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آبادرنگپور بگھور کے ای سی سی ای کلاس
رنگپور بگھور (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آبادرنگپور بگھور کے ای سی سی ای کلاس روم کے لیے نیا فرنیچر فراہم کردیا گیاہے۔ یہ فرنیچر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم کی زیر نگرانی ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال نے وصول کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہء تعلیم حکومت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں میں بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے اور سرکاری سکولوں میں پی ایچ سی آ ئی پی پروگرام کے تحت بچوں کے لیےبہترین فرنیچر کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک نمبر 44 ڈی بی، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 50 ڈی بی اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز چک نمبر 50 ڈی بی کے ای سی سی ای کلاس رومز کے لیے یہ نیا فرنیچر فراہم کر دیا گیا ہے ۔