November 17, 2026

ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ڈآکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر عامر رضا ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر احمد ارشد خان ڈاکٹر حسن

Screenshot_2025-11-21_080559

ہارون آباد( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر ) ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال ڈآکٹر انور سکھیرا ڈاکٹر عامر رضا ڈاکٹر عارف رضا ملک ڈاکٹر احمد ارشد خان ڈاکٹر حسن فاروق احمد نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور اسی مقصد کے تحت حکومتِ پنجاب کی جانب سے خسرہ، میزل و روبیلا (MR) ویکسینیشن مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ مفت لگایا جا رہا ہے، جبکہ کچھ مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی گھر گھر جا کر پلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ، میزل اور روبیلا نہایت خطرناک بیماریاں ہیں، مگر ویکسین کے ذریعے مکمل طور پر قابلِ تدارک ہیں۔آج بچوں کا عالمی دن ہے، اور اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ان کی صحت کو پہلی ترجیح بنائیں۔ والدین لازمی اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور پولیو کے قطرے پلانے میں قومی ذمہ داری ادا کریں۔ آج کا محفوظ بچہ ہی کل کا مضبوط پاکستان ہےآخر میں انہوں نے والدین، اساتذہ اور کمیونٹی لیڈرز سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکے