November 17, 2026

ہارون آباد۔۔۔۔۔۔۔ بہاولنگر مین روڈ پر 5 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ قائم کی جا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر کی خصوصی ہدایت

IMG-20251121-WA0284

ہارون آباد۔۔۔۔۔۔۔ بہاولنگر مین روڈ پر 5 کلومیٹر طویل گرین بیلٹ قائم کی جا رہی ہے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عابد سرور کھوکھر کی خصوصی ہدایت پر لاری اڈہ ہارون آباد میں ہارون آباد- بہاولنگر مین روڈ کے دونوں اطراف 5 کلومیٹر لمبی گرین بیلٹ قائم کی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کے ماحول کو زیادہ سرسبز، خوبصورت اور صحت افزا بنانا ہے۔ شجر کاری، پودوں کی قطاریں، لینڈ اسکیپنگ اور صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ گرین بیلٹ نہ صرف شہر کے حسن میں اضافہ کرے گی بلکہ آلودگی میں کمی اور شہریوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔