قصور بکریوں میں پی پی آر وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ، مویشی مالکان پریشان
قصور
بکریوں میں پی پی آر وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ، مویشی مالکان پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور کے دیہی علاقوں میں بکریوں اور دنبوں میں پی پی آر
Peste des Petits Ruminants
نامی خطرناک وائرل بیماری نے شدت اختیار کر لی ہے
مقامی مویشی پال حضرات کے مطابق جانوروں میں اچانک منہ پکا ہونا، تیز بخار، دست اور کھانا پینا چھوڑ دینے کی شکایات تیزی سے بڑھ رہی ہیں
ویٹرنری ماہرین کا کہنا ہے کہ پی پی آر میں بکریوں کا بخار عام طور پر ایک سو چار سے ایک سو چھ فارن ہائیٹ تک پہنچ جاتا ہے جبکہ منہ کے اندر چھالے، زبان اور ہونٹوں پر زخم بن جاتے ہیں جس سے جانور خوراک مکمل ترک کر دیتے ہیں کئی بکریوں میں کھانسی، ناک سے پانی، آنکھوں سے پانی اور سانس لینے میں مشکل جیسی علامات بھی رپورٹ ہو رہی ہیں
بیماری انتہائی تیزی سے پھیلنے والی ہے اور ایک بیمار جانور سے پورا ریوڑ متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے
ماہرین کے مطابق اس وائرس کا براہِ راست علاج موجود نہیں تاہم بخار کم کرنے والی ادویات، ڈائریا کنٹرول، نمکول، گلوکوز اور وٹامنز جانوروں کی حالت بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں
ویٹرنری حکام نے بکری پالنے والوں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ فوری طور پر سالانہ پی پی آر ویکسین لگوائیں جو بیماری سے بچاؤ کا واحد مؤثر طریقہ ہے
مویشی مالکان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ٹیمیں بھیجی جائیں تاکہ بڑے پیمانے پر نقصان سے بچا جا سکے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات