October 28, 2026

ہارون آباد(عبدالقادر فاروقی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری انعقاد، سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات۔

IMG-20240905-WA0895

ہارون آباد(عبدالقادر فاروقی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری انعقاد، سائلین کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر نصیب اللہ خان کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے احکامات جاری کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے کھلی کچہری میں موجود تمام سائلین کی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے ان کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر فخر مدرسہ ،ماہر قانون ، خان سیف اللہ جوئیہ ایڈووکیٹ نے ڈی پی او صاحب کو تھانہ مدرسہ میں نفری پوری کرنے اور علاقہ میں امن وآمان کی بہتری کےلیے پولیس گشت کے لیے ایک اور گاڑی کی استدعا کی ، جبکہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت میاں لیاقت علی جھیڈو نے SHO مدرسہ انسپکٹر سیف اللہ حنیف کی جانب سے تھانہ مدرسہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خندہ پیشانی، خوشی اخلاق رویہ اور میرٹ پر بلا تفریق انصاف فراہم کرنے پر ان کی کارکرگی کو سراہا ، کھلی کچہری میں سنیکڑوں کی تعداد میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ تھانہ مدرسہ کی حدود سے چند روز قبل 8 ماہ کے مغوی بچے کی بازیابی پر بچہ کے لواحقین نے ڈی پی او صاحب اور SHO تھانہ مدرسہ کو خراج تحسین پیش کیا اور مالا پہنائیں ، جبکہ دیگر سائلین نے میرٹ پر انصاف فراہم کرنے اور ریکوریاں دینے پر SHO مدرسہ کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے عوام دوست رویہ ، خوش اخلاقی ، فوری رسپانس ، اور میرٹ پر انصاف فراہم کرنے کی پالیسی کے اقدامات کی تعریف کی۔پریس کلب مدرسہ کے صحافیوں نے سنئیر جرنلسٹ عبدالقادر فاروقی چیف ایگزیکٹو پریس کلب مدرسہ کی قیادت میں کھلی کچہری میں شرکت کی۔