خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس روم میں ریونیو ریکوری ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اور پلس کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت کانفرنس روم میں ریونیو ریکوری ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اور پلس کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خوشاب عبدالستار خان،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ، ،اسسٹنٹ کمشنر نور پور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز، پیر مہر علی شاہ ،ڈسٹرکٹ انچارج پیرا فورس سعد صہیب سرور، چوہدری منیر احمد کھارا کنسلٹنٹ آفیسر ریونیو، چاروں تحصیلوں کے تحصیلدارز،نائب تحصیلدارز ،لینڈ ریکارڈ ،پلس پراجیکٹ کے افسران، گرداورز اور پٹواریوں کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اے سی نوشہرہ ثمینہ بشیر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اس دوران ریونیو کے متعلقہ ریکوری کے معاملات زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان کو تحصیلدارز ،نائب تحصیلدارز نے ریونیو ریکوری ،خسرہ ، موضع جات ،کھیوٹ معاملہ ودیگر ریونیو کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ تمام ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے آن لائن کر دیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں کھیوٹ،موضع جات ،،خسرہ ،ونڈ،نقشہ جات، فرد ،اشٹام پیپر ودیگر ریونیو جیسےمسائل کے فوری حل کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرخوشاب فروہ عامر نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف نے سخت ہدایات جاری کیں ہیں کہ کام میں غفلت ،سستی وکوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریونیو ریکوری سو فیصد بہتر بنئیں حکومت پنجاب نے ریونیو کے معاملات میں نہآیت آسانیاں پیدا کر دی ہیں پلس پراجیکٹ بھی زیر غور تجاویز پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور کہا کہ کام کرنے والے ریونیو افسران اور اہلکار ملازم اپنا قبلہ درست کریں۔ تمام افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں نکلیں اور ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ پیرا فورس کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے۔ جو لوگ ریونیو افسران سے تعاون نہیں کرتے اور ریکوری نہیں کراتے ان موضع جات میں جمع بندی اور نمبرداری کھاتہ وغیرہ کے علاوہ کمرشل ایریاز میں ریونیو کے واجب الادا کی دوکانوں ،احاطوں ودیگرایریاز کو سیل کر دیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ لاسٹ ماہ تک چاروں تحصیلوں کے ریونیو افسران ریکوری سو فیصد یقینی بنائیں ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اینٹی انکروچمنٹ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور ڈسٹرکٹ انچارج پیرا سعد صہیب سرور کو سخت ہدایات جاری کیں کہ خوشاب و جوہرآباد میں اڈوں ،بازاوں ،مین روڈ پر ناجائز تجاوزات ،وانکروچمنٹ کا خاتمہ کیا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عمل درآمد کر کے اینٹی انکروچمنٹ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے کسی قسم کا کوئی دباوُ خاطر میں نہ لایا جائے ٹارگٹڈ کاوائیاں جاری رکھی جائیں۔