کمالیہ ۔( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے
کمالیہ ۔( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ بچوں کی صحت اور حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اور اسی مقصد کے تحت حکومتِ پنجاب کی جانب سے خسرہ، میزل و روبیلا (MR) ویکسینیشن مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 6 ماہ سے 5 سال تک کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ مفت لگایا جا رہا ہے، جبکہ کچھ مخصوص اضلاع میں پولیو کے قطرے بھی گھر گھر جا کر پلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خسرہ، میزل اور روبیلا نہایت خطرناک بیماریاں ہیں، مگر ویکسین کے ذریعے مکمل طور پر قابلِ تدارک ہیں۔
ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے مزید کہا کہ:
“آج بچوں کا عالمی دن ہے، اور اس دن کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ان کی صحت کو پہلی ترجیح بنائیں۔ والدین لازمی اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور پولیو کے قطرے پلانے میں قومی ذمہ داری ادا کریں۔ آج کا محفوظ بچہ ہی کل کا مضبوط پاکستان ہے۔”
آخر میں انہوں نے والدین، اساتذہ اور کمیونٹی لیڈرز سے اپیل کی کہ وہ ویکسینیشن ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکے