November 17, 2026

خیبرپختونخوا حکومت کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ۔

IMG-20251120-WA0210

خیبرپختونخوا حکومت کا ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ۔

یہ قانون امن جرگے میں کیےگئے فیصلوں کے تناظر میں واپس لیا جارہا ہے۔صوبائی وزیر قانون

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ایکشن ان ایڈ آف سول پاور قانون واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ قانون امن جرگے میں کیےگئے فیصلوں کے تناظر میں واپس لیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قانون سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے جب کہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے اس پر سپریم کورٹ سے اسٹے لے رکھا تھا، موجودہ صوبائی حکومت اپنا اسٹے واپس لے رہی ہے۔افتاب عالم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی صوبے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے، یہ قانون کیوں پاس کیا گیا تھا؟ اُس وقت کےحکومتی اراکین ہی بتاسکتے ہیں۔