مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مٹھ ٹوانہ نے گیمز کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ لیول پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مٹھہ ٹوانہ (راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مٹھ ٹوانہ نے گیمز کے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ لیول پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سکول ہذا نے 2025ء کے ٹورنامنٹس میں گیمز میں درج ذیل پوزیشنز حاصل کیں۔ سکول ہذا کے ٹیچر ملک شوکت حیات کھرل نے میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوا کہا کہ باسکٹ بال ٹیم پہلی پوزیشن ، کرکٹ پہلی پوزیشن ،
، کشتیاں پہلی پوزیشن ،
جمناسٹک پہلی پوزیشن ،
سائیکلنگ پہلی پوزیشن اور
ہینڈ بال میں ٹیم نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ہے۔ اسی طرح والی بال ٹیم سیکنڈ پوزیشن، ٹیبل ٹینس تھرڈ پوزیشن اور بیڈمنٹن میں بھی تھرڈ پوزیشن حاصل کی ہے۔ ٹیچر مذکور کے مطابق کبڈی کے مقابلے میں ہمای ٹیم نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی ہے۔ دریں اثناء عوامی، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے پرنسپل ادارہ سمیت دیگر جملہ سٹاف کو اس شاندارکامیابی پر مبارکباددیتے ہوءے ادارے کی مزید ترقی و کامیابی کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔