November 17, 2026

عمرکوٹ چھاچھرو روڈ پر اسپیڈ بریکر نہ ہونے کے سبب روزانہ حادثات، چار گھنٹے تک دھرنا، انتظامیہ کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا بااثر ٹھیکیداروں کے پسندیدہ مقامات پر بریکر، متاثرہ علاقہ نظرانداز مظاہرین کا شدید احتجاج

IMG-20251120-WA0184

عمرکوٹ چھاچھرو روڈ پر اسپیڈ بریکر نہ ہونے کے سبب روزانہ حادثات، چار گھنٹے تک دھرنا، انتظامیہ کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا بااثر ٹھیکیداروں کے پسندیدہ مقامات پر بریکر، متاثرہ علاقہ نظرانداز مظاہرین کا شدید احتجاج

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) عمرکوٹ چھاچھرو مین روڈ پر اسپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ غوثیہ چوک اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں ارباب نیک محمد، قائم الدین راہموں، ممتاز نہڑی، رفیق راہموں، رب نواز راہموں، کپیل مالہی، شوکت سمیجو اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے مین روڈ کو چار گھنٹوں تک بلاک رکھا۔ تاہم ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں میں سے کوئی بھی بات چیت کے لیے وہاں نہ پہنچا مظاہرین کا کہنا تھا کہ بااثر ٹھیکیدار اپنے پسندیدہ افراد کے گھروں کے سامنے اسپیڈ بریکر بنا چکے ہیں، مگر یہاں بغیر رشوت کوئی کام نہیں ہوتا۔ روڈ پر اسپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات ہوتے ہیں، مگر اس کے باوجود انتظامیہ خاموش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بااثر ٹھیکیدار اور روڈ انجینئرز نے اُن مقامات پر اسپیڈ بریکر بنوائے ہیں جہاں ضرورت ہی نہیں تھی، جبکہ غوثیہ چوک اور آبادی والے حصے میں، جہاں آئے روز حادثات پیش آتے ہیں، وہاں اسپیڈ بریکر بنانے کے لیے رشوت طلب کی جاتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ایک موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا جس میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوا، جبکہ اس سے پہلے تین معصوم بچے سخت زخمی ہوئے تھے۔ اس کے باوجود منتخب نمائندوں، ڈی سی عمرکوٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے زخمی ہوتے ہیں، حادثات معمول بن چکے ہیں، مگر انتظامیہ اور منتخب نمائندے گہری نیند سے جاگنے کو تیار نہیں۔مظاہرین کے مطابق دھرنا چار گھنٹے جاری رہا، مگر انتظامیہ کا کوئی فرد بات چیت کے لیے نہیں آیا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ بار عمرکوٹ کے نائب صدر میاں بخش کھوسو پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں دھرنا ختم کرنے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندے فوری طور پر نوٹس لیں اور اسپیڈ بریکر تعمیر کرائیں، بصورتِ دیگر ڈسٹرکٹ بار مکمل قانونی معاونت فراہم کرے گی، اور اگر ضرورت پڑی تو انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا جائے گا۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عمرکوٹ چھاچھرو مین روڈ پر فوری طور پر معیار کے مطابق اسپیڈ بریکر تعمیر کیے جائیں، ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔