آئینی ترمیم کے بعد پاکستان کی نئی راکٹ فورس مکمل طور پر فعال،دفاع مذید مضبوط ہو گا
آئینی ترمیم کے بعد پاکستان کی نئی راکٹ فورس مکمل طور پر فعال،دفاع مذید مضبوط ہو گا
ا آئینی ترمیم کے بعد قائم کی گئی نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے تحت تشکیل پانے والی نئی راکٹ فورس کو باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے
طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے جدید میزائل سسٹمز، بہتر کمانڈ اینڈ کنٹرول اور تربیت یافتہ عملے کے ساتھ یہ فورس ملک کے دفاعی ڈھانچے میں اہم اضافہ قرار دی جا رہی ہے
راکٹ فورس کا مقصد پاک فوج اور پاک فضائیہ کے ہمراہ زمینی و فضائی دفاع کو مضبوط کرنا اور کسی بھی جارحیت کی صورت میں فوری، مؤثر اور بھرپور ردعمل یقینی بنانا ہے
حکومتی و عسکری ذرائع کے مطابق نئی فورس کا قیام خطے کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کے دفاعی عزم اور تیاری کا واضح اظہار ہے
#قصوریات