November 17, 2026

شورکوٹ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم صدف اکبر نے انسداد سموگ کے حوالہ سے بھٹہ مالکان شورکوٹ سے میٹنگ کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ

IMG-20251119-WA0327

شورکوٹ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ میڈم صدف اکبر نے انسداد سموگ کے حوالہ سے بھٹہ مالکان شورکوٹ سے میٹنگ کی ۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے بھٹہ مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ انسداد سموگ کے حوالہ سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سموگ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے بھٹوں اور انڈسٹریز کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دھواں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس حوالہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں اور دھوں دینے والی گاڑیوں کے خلاف زورو شور سے مہم جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نے بھٹہ مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ماحول کو صاف رکھنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی زگ زیگ کے تحت اپنے بھٹوں کو چلائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔