🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *19 نومبر 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨(1) پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی ، چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا: امریکی کانگریس کی رپورٹ
🚨(2) پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے: رپورٹ
🚨(3) پاکستان اور انڈونیشیا کی انسداد دہشت گردی آپریشنز کیلئے مشترکہ فوجی مشق
🚨(4) پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں انسداد منشیات آپریشن، 130 ملین ڈالر کی منشیات ضبط کرلی
🚨(5) پاکستان کو جی ایس پی پلس کنونشنز پر عمل درآمد کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، سفیر یورپی یونین
🚨(6) بھارت سے تجارتی روابط بڑھانے کی کوششیں، افـغـاـ ن وزیر تجارت نئی دہلی پہنچ گئے
🚨(7) کام محنت سے ہوتا ہے جادو ٹونے سے نہیں، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے: مریم نواز
🚨(8) سپریم کورٹ سے مستعفی ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کیساتھ ہوگی: اسد قیصر
🚨(9) اسلام آباد میں دبئی طرز کا جدید کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ
🚨(10) ہری پور میں پی ٹی آئی کا جلسہ، پاکستان میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے، اب ہمارے پاس ایک ہی راستہ بچا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کےپی سہیل آفریدی
🚨(11) کل جو بربریت کی گئی، ہم عمران خان کی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج ہم آگے کا لائحہ عمل بھی دیں گے، سلمان اکرم راجہ
🚨(12) ملتان: عدالت نے ثانیہ زہرا قتــل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت، ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنادی
🚨(13) آئینی عدالت کا ججز ٹرانسفر کیس میں انٹراکورٹ اپیلیں 24 نومبر کو سماعت کیلیے مقرر کرنے کا فیصلہ
🚨(14) پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب
🚨(15) مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے: سربراہ گوگل
🚨(16) قابض بھارتی فوج نے مسلم نسل کشی کے لیے نیا طریقہ ایجاد کرلیا
🚨(17) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی نے مسلم خاتون کو کچل دیا
🚨(18) وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025ء کو اختیار کرنے کا فیصلہ
🚨(19) جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں، وفاقی وزیر خزانہ
🚨(20) آئین کی حکمرانی بحال کریں ضمانت دیتا ہوں عمران خان کسی کیخلاف کارروائی نہیں کریگا، محمود خان اچکزئی
🚨(21) محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کی عمران خان کی بہنوں سے ملاقات
🚨(22) لاہور ہائیکورٹ: 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
🚨(23) خواتین اسٹاف کیلیے عبایہ لازمی قرار دینے والے اسلامی بینکوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
🚨(24) اسحاق ڈار کی صدر یورپی یونین کونسل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
🚨(25) پاکستانی فضائی حدود کی بندش، ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ کا نقصان
🚨(26) آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کےلیے ابھی سے تیاری کی جائے، وزیراعظم
🚨(27) پولیس حراست سے فرار سابق اے ڈی سی آر سیالکوٹ اقبال سنگھیڑا دوبارہ گرفتار
🚨(28) آئینی عدالت میں سماعت کم سے کم دو رکنی بینچ کرے گا، اس کے فیصلے کے خلاف سماعت کم از کم تین رکنی بینچ کرے گا
🚨(29) سفری سہولیات کے حوالے سے شہریوں کو مزید خوش خبریاں جلد ملیں گی، شرجیل انعام میمن
🚨(30) کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کی 28 سال قبل چوری کار کا 10 ہزار کا ای چالان موصول
🚨(31) کوئٹہ میں رجسٹرڈ گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کے مالک کو بھیج دیا گیا
🚨(32) عمران خان نے کہا ہے قوم کو بتادو آزادی یا موت کا وقت آگیا، علیمہ خان
🚨(33) سونے کی قیمت 7900 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے کا ہوگیا
🚨(34) ایک لاکھ 56 ہزار آبادی والے ملک کوراساؤ نے فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
🚨(35) وزیراعظم کا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ
🚨(36) کراچی: بلاول چورنگی سے سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس چرانے والے ملزمان پکڑے گئے
🚨(37) نارتھ کراچی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا، موقع پر ہی جاں بحق
🚨(38) مختلف شعبوں میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف، کیمرا مانیٹرنگ کا فیصلہ
🚨(39) مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا: جسٹس جمال مندوخیل کا فیصلہ
*واٹس ایپ چینل لنک*
🚨(40) اے ٹی سی میں 1868 مقدمات زیر التوا ہیں، ضلعی عدالتوں میں 970 مقدمات میں ملزمان بری، 608 مقدمات میں ملزمان کو سزا ہوئی
🚨(41) زیر التوا مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے ہزاروں کیسز سپریم کورٹ سے آئینی عدالت منتقل
🚨(42) اسراــ ئیل نے جنگ بندی معاہدےکی دھجیاں اڑادیں، آج پھر لـبـنان پر حملہ کردیا، 13 افراد جاں بحق
🚨(43) پاکستانی فضائی حدود کی بھارت کیلیے بندش میں مزید توسیع
🚨(44) حکومت عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرے گی: وزیراعظم آزاد کشمیر
🚨(45) پاکستان نہ کسی جنرل کا ہے نہ کسی سیاست دان کا یہ ہم سب کا ہے: حافظ نعیم الرحمان
🚨(46) کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ نےگرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا افتتاح کردیا
🚨(47) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کردی
🚨(48) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو اہم نان نیٹو اتحادی قرار دے دیا
🚨(49) گوادر کے سمندر میں قافلے کی شکل میں درجنوں ڈولفنز کا خوبصورت نظارہ، ویڈیو وائرل
🚨(50) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
🚨 (51) شاہ زیب خانزادہ کو اہلیہ کے ہمراہ ہراساں کرنے والے کا پتا لگالیا گیا، ملزم سے متعلق اہم انکشافات
🚨 (52) شاہد بھٹی کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرانوالہ سے ہے اور وہ کینیڈا کے علاقے اونٹیریو میں رئیل سٹیٹ یا پراپراٹی ایجنٹ ہیں۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ
🚨 (53) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان روہنگیا مسلمانوں کے لیگل اسٹیس کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا
🚨 (54) بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، میں نے رکوائی، ٹرمپ نے تصدیق کردی
🚨 (55) سعودی عرب امریکا سے ایف 35 طیارے اور 300 ٹینک خریدے گا، ٹرمپ نے دفاعی پیکج کی منظوری دیدی