November 17, 2026

ہارون آباد پبلک سیکٹریٹ سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ

IMG-20251119-WA0339

ہارون آباد
پبلک سیکٹریٹ سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ محترمہ سینٹر ظفر اقبال چوہدری کی والدہ محترمہ سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ڈاکٹر اظہر اقبال چوہدری کی والدہ محترمہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی خوش دامن محترمہ ڈاکٹر بلال مظہر چوہدری فرقان ظفر بیرسٹر راحم ظفر چوہدری کی دادی محترمہ چوہدری حمزہ شہرام سرور اور چوہدری علی شہرام سرور کی نانی محترمہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں مرحومہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے فوتیدگی کے دن سے تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا ہے پبلک سیکٹریٹ چوہدری عبدالغفور مرحوم میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس پہ مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے قران خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ضلع بھر و دیگر علاقوں سے عمائدین علاقہ فاتحہ خوانی کے لیے پبلک سیکٹریٹ تشریف لائے سینیٹر ظفر اقبال چوہدری ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور ڈاکٹر اظہر اقبال چوہدری فرقان ظفر چودری اور راحم ظفر چوہدری و دیگر فیملی ممبران پبلک سیکٹریٹ پر موجود رہے اور تعزیت وصول کرتے رہے مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے قران خوانی اور ختم شریف کا اہتمام کیا گیا ختم شریف اور فاتحہ خوانی کے موقع پر ممبران اسمبلی چیئرمین یونین کونسلز نمبر داران کونسلرز عمائدین علاقہ علماء کرام مشائخ عظام وکلاء اساتذہ طلباء سول سوسائٹی انجمن تاجران مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدے داران کارکنان بالخصوص پاکستان مسلم لیگ نون کے عہدے داران و کارکنان میڈیا پرسنز اور چوہدری برادران کے دوست احباب اور عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے سینیٹر ظفر اقبال چوہدری اور ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے تعزیت کا اظہار کرنے اور چوہدری فیملی کے غم میں شریک ہونے والے تمام افراد کا فردا فردا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹر بلال مظہر چوہدری فرقان ظفر چوہدری اور راہم ظفر چوہدری کی طرف سے اپنی دادی محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا شرکاء تعزیتی نشست نے ذ چوہدری عبدالغفور مرحوم اور ان کی فیملی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم چوہدری عبدالغفور کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعائیں مانگتے رہے