اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف)ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب جناب ذیشان شبیر رانا کی خصوصی ہدایت پر ضلع اوکاڑہ میں ناپ تول میں کمی کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں
اوکاڑہ (جاوید راہی بیورو چیف)ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز پنجاب جناب ذیشان شبیر رانا کی خصوصی ہدایت پر ضلع اوکاڑہ میں ناپ تول میں کمی کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز اوکاڑہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف پیٹرول پمپس، شوگر ملز، کریانہ اسٹورز اور دیگر کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔
چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کے کم پیمانہ ثابت ہونے پر کنڈے ضبط کر لیے گئے اور ان کے خلاف چالان عدالت بھجوا دیے گئے۔ اسی طرح کارروائی کرتے ہوئے تین پیٹرول پمپس کے نوزلز موقع پر سیل کر دیے گئے اور متعلقہ چالان بھی معزز عدالت میں جمع کروا دیئے گئے۔
ڈی او انڈسٹریز نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو درست ناپ تول کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام کاروباری حضرات کو تنبیہ کی کہ وہ صرف منظور شدہ اور درست اوزان و پیمائش کے آلات استعمال کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔