ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ماں ایک مقدس رشتے کا نام ہے ماں کو کسی شخص کے ساتھ مختص نہیں کیا جا سکتا ماں سب کی ماں ہوتی ہے
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ماں ایک مقدس رشتے کا نام ہے ماں کو کسی شخص کے ساتھ مختص نہیں کیا جا سکتا ماں سب کی ماں ہوتی ہے ماں کے دنیا سے چلے جانے کے بعد انسان گھنی چھاؤں سے یک دم کڑی دھوپ میں آ کھڑا ہوتا ہے ماں کے چلے جانے سے بے لوث لامتناہی دعاؤں کا سلسلہ یک دم ختم ہو جاتا ہے خداوند متعال سب کی ماؤں کو ہمیشہ سلامت رکھے خداوند متعال سینیٹر ظفر اقبال چوہدری ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری ڈاکٹر اظہر اقبال چوہدری کی والدہ محترمہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی خوش دامن محترمہ کی آخرت کی منازل آسان فرمائے
ان خیالات کا اظہار سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد صدر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے سینیٹر ظفر اقبال چوہدری ڈاکٹر مظہر اقبال چودری اور ڈاکٹر اظہر اقبال چوہدری کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم بڑے لیڈر تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر ملال سے ایک بڑا سیاسی باب ایک نئے دھارے میں داخل ہو گیا چوہدری عبدالغفور مرحوم کے برخورداران اپنے باپ کے مشن کو اگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں اور سیاسی بصیرت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں مرحوم چوہدری عبدالغفور سینیئر ترین پارلیمنٹیرین تھے جو ہر جماعت کے سیاسی کارکن سے شفقت کا اظہار فرماتے تھے ہم سینیٹر ظفر اقبال چوہدری اور ان کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا گو ہیں خداوند متعال چوہدری فیملی کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے مرحومہ کے درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی گئی اس موقع پر ڈاکٹر احمد ارشد خان چغتائی راشد ارشد خان اشفاق گجر چوہدری عدیل شیخ راشد سعدی سلیم عاصم اعظم حنیف چوھدری آفتاب چیتا رامے خالد محمود ہاشمی سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی بھی موجود تھے