پیل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیل میں دو عدد نئے تعمیر شدہ کمرہ جات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔جس کے مہمانِ خصوصی
پیل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیل میں دو عدد نئے تعمیر شدہ کمرہ جات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ۔جس کے مہمانِ خصوصی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان تھے، جبکہ گیسٹ آف آنر سی او ایجوکیشن خوشاب رانا شبیر احمد صابری ،ڈی ای او ایجوکیشن محمد یاسین ساجد اور ڈپٹی ڈی ای او خوشاب ملک قیصر عباس کھارا تھے۔ تقریب میں سابق ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان ،سابق ڈی او ایجوکیشن ملک احسان اعوان، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ھائر سیکنڈری سکول کھوڑہ سابق ھیڈ ماسٹر سکول ملک نعیم اظہر اور منیجنگ ڈائریکٹر المکہ کول کمپنی ملک حمزہ شکیل اعوان سمیت علاقہ کی نامور علمی، سیاسی اور سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے بھی خصوصی شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر ملک ریاض اعوان نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول پیل تعلیمی معیار کے لحاظ سے ایک مثالی ادارہ ہے۔ یہاں کے تمام اساتذہ کرام اعلیٰ قابلیت رکھتے ہیں اور بچوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں تعلیم دلائیں جہاں معیاری تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے۔سی او ایجوکیشن رانا شبیر احمد صابری نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہمارے تعلیمی ادارے ہر لحاظ سے مثالی بنیں تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا۔سابق ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے دور میں سرکاری تعلیمی ادارے غیر معمولی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور میں پورے حلقے کے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا۔
چیف گیسٹ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی پہلی ترجیح تعلیمی اداروں کو مثالی بنانا اور طلباء کے لیے ہر ممکن بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر تعلیمی ماحول میں آگے بڑھ سکیں ۔انشاء اللہ اس سکول میں ملٹی پرپز ہال بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشاب–چکوال روڈ کی مرمت و تعمیر ایک بڑا عوامی ریلیف ہے۔ “دو سال قبل یہاں سے گزرنا مشکل تھا، اب نکاسی آب کا نظام بھی بہتر ہوچکا ہے۔ وادیِ سون کو سیاحتی مقام بنانے کے لیے بھی سڑکوں کی بہتری پر کام کیا گیا ہے، جس سے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر سہولت میسر آئے گی۔”
تقریب کے اختتام پر ادارے کی بہتری اور اساتذہ کرام کی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا۔ اس موقع پر ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے سکول سولرائیزیشن کے اپنی طرف سے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا سکول ۔ھذا کے سینئر ٹیچر ملک ابرار حسین اعوان نے پچاس ھزار اور ملک وقار اعوان آف پیڑہ کھاری نے 15000 پروفیسر ملک نوید اعوان نے 15000 سکول ھذا کے سابق طالب علم امتیاز حسین نے 20000 ھزار اور ھیڈ ماسٹر ھذا ملک محمد ریاض اعوان نے چالیس ھزار دینے کا اعلان کیا اور دیگر اساتذہ کرام اور معززین علاقہ نے بھی اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائ۔