*تتہ پانی دھماکہ کباڑ خانے میں جنگی مواد کا پھٹنا*
*تتہ پانی دھماکہ کباڑ خانے میں جنگی مواد کا پھٹنا*
🚨 گزشتہ دوپہر تقریباً 02:50 بجے تحصیل کوٹلی کے علاقے تتہ پانی بائی پاس روڈ پر واقع سمیع اللہ اور غفار خان کے کباڑ کے گودام میں ایک افسوسناک دھماکہ رونما ہوا۔
▪️اے جے کے نیوز آفیشل کے مطابق دھماکے کی وجہ بظاہر پاک بھارت جنگ کے دوران لائن آف کنٹرول (LOC) پر استعمال ہونے والے مارٹر گولوں اور دیگر ایکسپلوزِو مواد کا لاعلمی میں عام سکریپ کے ساتھ کباڑ خانے میں لایا جانا اور پھر اسے ہٹ (Hit) کرنا بنی۔
▪️اس دلخراش حادثے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوئے، جبکہ چار افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا ہے۔
🚨ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کے تمام کباڑ خانوں کی جامع تلاشی کے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں
▪️واقعہ کی تفصیلی تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ ذمہ داران کا تعین ہو سکے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
`ضلعی انتظامیہ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک یا جنگی نوعیت کے مواد کو نہ چھوئیں اور فوری طور پر انتظامیہ، پولیس یا سول ڈیفنس کو اطلاع دیں`