پنجاب میں اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کی پینشن کو پہنچائے گئے دس نقصانات کی مختصر تفصیل :
پنجاب میں اصلاحات کے نام پر سرکاری ملازمین کی پینشن کو پہنچائے گئے دس نقصانات کی مختصر تفصیل :
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1-پینشن کی کیلکو لیشن کا فارمولہ سابقہ 36 تنخواہوں کی اوسط مقرر کرکے پینشن کو کٹ لگا دیا ہے.
2-لیو انکیشمنٹ کو ریفیوزل کے ساتھ نتھی کر کے عملًا ختم کردیا گیا ہے.
3- 2011, 2015 اور 2022کے اضافے ختم کردئے گئے ہیں
4- 2023 , 2024 اور 2025کے اضافے حاضر پینشنرز تک محدود کرکے بعدوالوں کو نہیں دئے گئے..اسطرح چھ کے چھ اضافے ختم کردئے گئے.
5-گریجوئٹی کی شرح25‰ کر کے ایک تہائی گریجوٹی کم کردی گئی ہے
6-جلد ریٹارمنٹ لینے والوں پر 2‰ سالانہ کے حساب سے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے.
7-پینشن میں آئندہ اضافہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حاضر سروس ملازمیں کو ملنے والے ایڈہاک ریلیف کا نصف مقرر کردیا گیا ہے.
8-پینشنرز کو یکم دسمبر کے بعد چھ ماہ سے زائد سروس کی صورت میں ملنے والی” ریٹارمنٹ انکریمنٹ” یعنی نوشنل انکریمنٹ ختم کردی گئی ہے
9-فیملی پیشن کو محدود کردیا گیا ہے.اب آگے نہیں چل سکتی
10-رول 17-اے کو ختم کر کے پیشنرز کی فیملی کو ایک چھوٹی موٹی ملازمت سے محروم کردیا گیا ہے.