اگر انار، انگور اور چلغوزے مہنگے ہونے کے بدلے دہشتگردی، منشیات، ناجائز اسلحہ، جرائم اور بے روزگاری ختم ہوتے ہیں تو یہ ہرگز مہنگا سودا نہیں ہے
اگر انار، انگور اور چلغوزے مہنگے ہونے کے بدلے دہشتگردی، منشیات، ناجائز اسلحہ، جرائم اور بے روزگاری ختم ہوتے ہیں تو یہ ہرگز مہنگا سودا نہیں ہے۔
ہمارے فوجیوں اور شہریوں کا لہو ان اناروں کے رس سے سستا مت سمجھو جو اس وقت تمہارے بازاروں میں ڈھیروں کے ڈھیر پڑے ہیں اور کوئی بیالیس افغانی کا کلو لینے پر بھی تیار نہیں ہے۔
کمر تمہارے کسان کی ٹوٹی ہے۔ جب مارکیٹ ہوگی تو ہمارا کسان یہ سب خود لگا لے گا۔ ہماری ضرورت ہوئی تو ہم ہزار روپے کلو انار لے لیں گے مگر تمُ اپنے بچوں، ماؤں باپوں کے لئے خوراک کا بندوبست کرو کہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے صفحہ اولُ پر تمہاری آدھی قوم کے بھوک سے مرنے کا خطرہ ظاہر کر کے بھیک کی اپیل کر رکھی ہے۔
عقل کے اندھے اخروٹ ، ہمارے لئے انار کی نہیں اپنے بچوں کے دودھ اور اپنی ماؤں کی روٹی کی فکر کر ۔۔۔ جس کے بغیر ہم نہیں تیرے سے یہ پیارے مریں گے جو کل تک تیری فضول جنگ جوئی سے مرتے رہے۔