November 17, 2026

*دبئی ائیر شو: پاکستانی JF17 پر عوام کا رش، بھارتی طیارے تیجاس پر سناٹا*

IMG-20251119-WA0057

*دبئی ائیر شو: پاکستانی JF17 پر عوام کا رش، بھارتی طیارے تیجاس پر سناٹا*

دبئی ائیر شو میں پاکستان نے بھارت کو عوامی مقبولیت میں چاروں شانے چت کردیا۔

پاکستان کے طیارہ جے ایف 17 بھی دبئی ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کو ائیرشو میں نئی مقبولیت مل رہی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے چند میزائل بھی جہاز کے چاروں طرف نصب کیے ہیں جو ائیر شو کے شرکا میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی جہاز تیجاس 500 میٹر دور “ سناٹے” میں تن و تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی جہاز عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ائیر شو کے شرکا بھارتی جہاز کے اطراف شاذو ناذر ہی نظر آتے ہیں۔

سبز ہلالی پرچم سے سجے پاکستانی طیاروں کے اطراف مختلف ممالک کے دفاعی ماہرین بھی موجود نظر آئے جبکہ دبئی پولیس کے اہلکاروں نے بھی پاکستانی جہاز اور پائلٹس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

دبئی ائیر شو میں شریک پاکستانی پائلٹ سے صحافی نے استفسار کیا کہ جے ایف 17 ائیر شو میں کرتب کب دکھائے گا؟

جہاز کے ساتھ کھڑے پاکستان پائلٹ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو معرکہ بنیان مرصوص میں اصل و حقیقی ائیر شو ( مہارت ) کرکے دکھا دیا ہے، اب مزید فضائی کرتب دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟