November 17, 2026

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عوامی بہتری کے اقدامات پر عملدرآمد کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،

IMG-20251119-WA0048

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت عوامی بہتری کے اقدامات پر عملدرآمد کے لیے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ، صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر کے تمام محکموں کے افسران کو وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ہنگامی بنیادوں پر عمل درامد کے احکامات جاری کیے، انہوں نے لین پارکنگ، فٹ پاتھ پینٹنگ، ستھرا پنجاب ٹیموں کے کنٹینرز کی صفائی اور رنگ روغن، پارکس، قبرستان اور اڈہ جات کی صفائی کے لیے فوری طور پر کاموں میں تیزی لانے کے احکامات بھی جاری کیے، آوارہ کتوں کی تلفی، سڑکوں کے پیچ ورک، روڈز اور بازاروں پر لٹکتی تاروں کے بندوبست، گرین بیلٹس زیبرا کراسنگ اور سکول بورڈز کی تنصیب کے سلسلہ میں بھی ہنگامی بنیادوں پر کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے ریڑھی بازاروں کے قیام، گندے پانی کی صفائی، عوام کو زرعی ادویات اور کھادوں کی کنٹرول ریٹس پر فراہمی، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب، بینرز اور وال چاکنگ کے خاتمے کے لیے بھی استوار بنیادوں پر کاموں کو تیز کرنے کی ہدایات دیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تمام افسران نیک نیتی کے جذبے کے تحت کام کریں اور وزیراعلی پنجاب کے عوامی خدمت کے سلسلہ میں تمام امور کی سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے۔