November 17, 2026

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کی شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، متعدد مقامات دکانداروں کو 30 ہزار

IMG-20251119-WA0047

اوکاڑہ۔ جاوید راہی بیورو چیف

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر پیرا فورس کی شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں، متعدد مقامات دکانداروں کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی پیرا فورس کی جانب سے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، آپریشن کے دوران متعدد دکانوں کا تجاوزات کا سامان قبضہ میں لے لیا گیا، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا ہے کہ دکاندار اپنی دکانوں کے آگے تجاوزات نہ کریں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اپنے کاروبار کو حدود کے اندر رکھتے ہوئے شہری سہولت کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیا جائے گا، انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ تجاوزات کی نشاندہی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ شہر کو صاف، کھلا اور خوبصورت بنایا جا سکے۔