نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کا نواب شاہ کے قریب آثار قدیمہ چانھوں جو دڑو کا دورہ کمشنر نے چانھوں جو دڑو کی جاری کھدائی اور نوادرات کو
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو کا نواب شاہ کے قریب آثار قدیمہ چانھوں جو دڑو کا دورہ کمشنر نے چانھوں جو دڑو کی جاری کھدائی اور نوادرات کو محفوظ رکھنے کے لیے قائم میوزیم کا بھی دورہ کیافرانسیسی ماہر آثار قدیمہ ڈیوڈ سرمینٹو نے چانھوں جو دڑو سے ملنے والے نوادرات کے متعلق کمشنر کو آگاہی دی۔کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے نواب شاہ کے قریب تاریخی اور قدیم ورثے آثار قدیمہ چانھو جو دڑو کی جاری کھدائی اور میوزیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر فرانسیسی آثارِ قدیمہ کے ماہرین ڈیوڈ سرمینٹو اور دیگر نے کمشنر کو چانھوں جو دڑو سے ملنے والی قدیم تہذیب، کھدائی کے مراحل اور دریافت شدہ نوادرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر شہمیر خان بھٹو نے ماہرین فرانسیسی آثار قدیمہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چانھوں جو دڑو سندھ کی قدیم اور شاندار تہذیب کا اہم مرکز ہے، جس کی حفاظت اور ترویج حکومتِ سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ سائیٹ کی بہتر حفاظت، وزیٹر مینجمنٹ، اور میوزیم کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آثارِ قدیمہ جیسے تاریخی ورثے نئی نسل کو اپنی قدیم شناخت اور تہذیبی پس منظر سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی نگرانی اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔دورے کے دوران کمشنر نے میوزیم میں رکھے گئے برتنوں، مٹی کے مجسموں، مہر والی اشیاء اور دیگر تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔