November 17, 2026

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری کی صدارت میں فیڈرل ایپکس کمیٹی اور صوبائی ایپکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں قائم

IMG-20251118-WA0204(1)

عمرکوٹ (رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری کی صدارت میں فیڈرل ایپکس کمیٹی اور صوبائی ایپکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں قائم ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس عمرکوٹ کے دربار ہال میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلع کی انتظامی صورتحال، امن و امان، سماجی بہبود کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور مختلف انتظامی شعبوں میں وفاقی و صوبائی سطح پر جاری حکمتِ عملیوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی ایپکس کمیٹیوں کی ہدایات کے مطابق ضلع میں بہتر طرزِ حکمرانی، اداروں کے درمیان ہم آہنگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور عوامی سہولیات کی مؤثر فراہمی کے لیے ہر ادارے کو اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھانی چاہئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی کے بغیر مطلوبہ اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں، اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو نے بتایا کہ ہم نے کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17 غیر قانونی پٹرول پمپ سیل کیے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو نے بتایا کہ تعلقہ سامارو میں 7 غیر قانونی پٹرول پمپ سیل کیے گئے ہیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان نے بتایا کہ تحصیل کنری میں تین غیر قانونی پیٹرول پمپ سیل کئے گئے ہیں، اس موقع پر ایکسئین حیسکو نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور فی الحال کنری شہر کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا گیا ہے، اس موقع پر ایکسائز انسپکٹر شمیر خان سموں نے بتایا کہ گزشتہ پندرہ دنوں میں ایک کیس درج کیا گیا ہے جس میں 10 لیٹر دیسی شراب فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، اس موقع پر اجلاس میں صحت، تعلیم، امن و امان، میونسپل سروسز، ریونیو، سڑکوں، زراعت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں موجود مسائل، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی غور و فکر کیا گیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون جاوید احمد ڈاھری نے واضح ہدایت جاری کی کہ شہر اور دیہی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی سخت نگرانی کی جائے، جبکہ عوامی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں ضلع بھر کی امن و امان کی صورتحال، حساس مقامات کی نگرانی، ٹریفک مینجمنٹ اور قانون کی عملداری کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر انہوں نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے اور مختلف ٹورنامنٹس کرائے جائیں، اجلاس کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمرکوٹ جاوید احمد ڈاھری نے تمام محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ اگلے اجلاس میں مقرر کردہ اہداف پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے اور کمیٹی کی سفارشات پر سنجیدگی سے عمل کیا جائے، اس موقع پر اجلاس میں کیپٹن وقاص (پاکستان آرمی، چھور کینٹ)، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، ڈی ایس پی سٹی تصور جٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نور محمد شیخ، اے ٹی او ایکسائز پولیس سرفراز جلبا نی، ایکسئین حیسکو علی رضا بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ایاز کاچھیلو، ڈپٹی ڈائریکٹر این ایچ اے خالد میمن، چیف میونسپل آفیسر عمرکوٹ سید ساجد علی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اقلیتی امور، محکمہ اطلاعات عمرکوٹ، حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی، آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی، اسپیشل برانچ، لوکل گورنمنٹ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔