کنری (رپورٹ ڈاکٹر لال واگھانی بیوروچیف) شہر بھر میں دھنس کا راج گھروں اور اسپتالوں میں موجود مریض پریشانی میں مبتلا شہر میں جگہہ جگہہ بیوپاریوں کی جانب سے مین روڈوں پر بڑے بڑے
کنری (رپورٹ ڈاکٹر لال واگھانی بیوروچیف) شہر بھر میں دھنس کا راج گھروں اور اسپتالوں میں موجود مریض پریشانی میں مبتلا شہر میں جگہہ جگہہ بیوپاریوں کی جانب سے مین روڈوں پر بڑے بڑے مرچی کے کھوڑے لگا کر لوگوں کی زندگی اجیرن کردی انتظامیہ خاب غفلت میں جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی مرچ منڈی، کنری کے وسطِ شہر میں واقع ہونے کے باعث رہائشیوں کی زندگی عذاب بن گئی ہے۔ شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، اور منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق کنری شہر میں مرچوں کے بیوپاریوں کا راج جنہوں نے شہر کے مین روڈوں پر جگہہ جگہہ مرچوں کے بڑے بڑے کھوڑے لگا کر گھروں اور اسپتالوں میں موجود مریضوں کو پریشانی میں مبتلا کیا ہوا ہے شہر بھر میں دھنس پھیلی ہوئی ہے ان با اثر لوگوں کے خلاف انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے دوسری جانب شہر کے وسط میں قائم ایشیا کی سب سے بڑی مرچ منڈی شہریوں کے لیے وبالِ جان بنی ہوئی ہے۔ شہر کے درمیان موجود اس منڈی میں مرچوں کے سیزن کے آغاز کے بعد روزانہ ہزاروں بوریاں پہنچتی ہیں۔ دن رات مرچوں کی صف بندی اور لوڈنگ کے باعث اڑنے والی مرچ کی دھول نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔کنری شہر کےرہائشی کا کہنا ہے کہ منڈی وسطِ شہر میں ہے، جس کے اردگرد رہائشی آبادیاں، پولیس اسٹیشن، ہائی اسکول، نجی اسکول، ٹاؤن کمیٹی سمیت بڑی تعداد میں گھر موجود ہیں۔ مرچ کی دھول اڑنے کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دھول کی وجہ سے کھانسی، سانس کی تکلیف، زکام، آنکھوں کے انفیکشن سمیت مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
شام کے وقت جب منڈی میں صفائی اور جھاڑو لگائی جاتی ہے تو دھول اتنی زیادہ اٹھتی ہے کہ گھروں میں رہنا اور سڑکوں پر چلنا بھی عذاب بن جاتا ہے۔ نئی مرچ منڈی کا تعمیراتی کام گزشتہ 13 برسوں سے بند پڑا ہے، جس کے باعث منڈی کی شہر سے باہر منتقلی میں بڑی رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے۔
اب سڑکوں پر جگہ جگہ مرچوں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور دھول اڑنے سے شہری مزید اذیت میں مبتلا ہیں، مگر اس سب کے باوجود کوئی حکومتی ادارہ نوٹس لینے کے لیے تیار نہیں۔ رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ نئی مرچ منڈی کا تعمیراتی کام مکمل کرایا جائے اور مرچ منڈی کو فوری طور پر شہر سے باہر منتقل کر کے عوام کو اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرچ کی دھول کی وجہ سے کھانسی، زکام، الرجی اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت کئی دیگر امراض جنم لے رہے ہیں۔ بیماریوں سے بچنے کے لیے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔