سکھر ۔۔۔بیورو چیف ۔ سید نصیر حسین زیدی ۔ دعا آن لاین نیوز ۔۔۔۔سکھر *ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کا روہڑی سے نواب شاہ،ٹنڈو آدم سیکشن کا دورہ*
سکھر ۔۔۔بیورو چیف ۔
سید نصیر حسین زیدی ۔
دعا آن لاین نیوز ۔۔۔۔سکھر
*ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلویز سکھر ڈویژن کا روہڑی سے نواب شاہ،ٹنڈو آدم سیکشن کا دورہ*
ڈویژنل سپریٹینڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر ڈویژن فرمان غنی نے ڈی ٹی او محسن سیال،ڈی سی او ابراہیم بلوچ اور ڈی این ضیاء الجبار کے ہمراہ روہڑی سے نواب شاہ تک بیگماں جی ریلوے اسٹیشن۔خیرپور۔ٹنڈو مستی۔گمبٹ ۔ رانی پور۔سیٹھارجہ ۔محراب پور۔لاکھا روڈ۔بھریا روڈ۔باندھی۔ دوڑ۔پڈعیدن۔کوٹ لالو۔بوچیری اور نواب شاہ تک مختلف ریلوے اسٹیشنوں کا خصوصی دورہ کیا جس میں ریلوے برج۔ریلوے اسٹیشن پر قائم کراسنگ پُلوں ریلوے ٹریک اور دیگر تنصیبات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنہ کا مقصد حادثات کی روک تھام, عملے کی تکنیکی مہارت، پینے کا صاف پانی واش روم کی سہولت اور تمام تر بنیادی سہولیات سمیت ریلوے اسٹیشن پر صفائی ستھرائی کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقعے پر اسٹیشنوں پر موجود تمام افسران اور ملازمین سے ملاقات کی روہڑی سے نواب شاہ تک تمام اسٹیشنوں کا ریکارڈ چیک کیا اور ملازمین کو یہ باور کروایا گیا کہ مسافروں اور ریلوے کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ڈی ایس ریلوے سکھر ڈویژن فرمان غنی نے محنت و لگن سے کام کرنے والے ریلوے ملازمین کو بہتر کارگردگی پر نقد انعام اور شباشی بھی دی۔
خصوصی دورے کے دوران تمام تر اسٹیشنوں پر مختلف اقسام کے درخت لگائے کر محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن کی جانب 10 ہزار درخت لگانے کا عزم ظاہر کیا۔سفر کے دوران ٹرین کے عملے کو اس بات کی سختی سے تاکید کی کہ وہ مسافروں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مسافروں کی سہولیات اور انکی جان و مال حفاظت انکی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔یہ معائنہ محکمہ ریلوے کی مسافروں کی حفاظت اور حادثات کو روکنے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔ڈویژنل سپرینٹینڈنٹ فرمان غنی نے اس عزم کا آعادہ کیا کہ وہ اس طرح کے معائنے باقاعدگی سے جاری رکھیں گے تاکہ محفوظ ٹرین آپریشن کو یقینی بنایا جاسکے۔