وزیر اعلی پنجاب، کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاوّل کا سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
وزیر اعلی پنجاب، کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاوّل کا سلسلہ میں اجلاس ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ تمام سرکاری عمارتوں بازار اہم دکانات پر خصوصی بینرز اور چراغاں کیا جائے ضلع اور تحصیل سطح پر سیرت کانفرنس کا انقاد کیا جائے کالجز سکولوں کی سطح پر قرات نعت خوانی اور تقریری مقابلہ جات اور معافل میلاد کا انعقاد کیا جائے ربیع الاوّل کے مہینے میں بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں اور فل پروف سیکورٹی انتظامات کیے جائیں پنجاب فوڈ اتھارٹی محکمہ صحت کی طرف سے لنگر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے
ربیع الاوّل کے مہینے میں پولیس، سکیورٹی ادارے، مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، انجمن تاجران اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی معاونت سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ربیع الاوّل کے جلوسوں کے روٹس کی سڑکوں کی ضروری مرمت،مون سون کی بارشوں کے پانی کی صفائی ستھرائی اور بجلی اور ٹیلی فون کی لٹکتی تاروں کی درستگی کو یقینی بنائیں اور تمام تر انتظامات کو 12 ربیع الاوّل سے قبل مکمل کر لیا جائے۔
تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز دیگر وافسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی