November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں ماحولیاتی کارکنوں نے کوپ 30 اجلاس سے قبل موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کر دیا ، اس سلسلے میں ناری فاونڈیشن اور انڈس کنسورشیم کے تعاون سے

Screenshot_2025-11-15_180703

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں ماحولیاتی کارکنوں نے کوپ 30 اجلاس سے قبل موسمیاتی انصاف کا مطالبہ کر دیا ، اس سلسلے میں ناری فاونڈیشن اور انڈس کنسورشیم کے تعاون سے روہڑی شہر کے قریب تفریحی و سیاحتی مقام ستین جو آستان پر ماحولیاتی کارکنوں کی ایک عوامی ملاقات منعقد ہوئی۔ یہ ملاقات عالمی سطح پر موسمیاتی انصاف کے لیے منظم “گلوبل ڈے آف ایکشن” کا حصہ تھی، جس میں بڑی تعداد میں کارکن شریک ہوئے۔ شرکاءنے بیلیم (برازیل) میں جاری کوپ 30 میں شریک حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ موسمیاتی مالی امداد، انصاف اور موافقت کے حوالے سے حقیقی وعدے کریں اور ان پر عمل بھی یقینی بنائیں۔ ناری فاو¿نڈیشن کی میزبانی میں ہونے والی اس سرگرمی میں شرکاءنے زور دیا کہ فاسل فیولز (ایندھن) سے نکل کر فوری طور پر قابلِ تجدید توانائی کی طرف منتقل ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزید کہا گیا کہ پاکستان جیسے موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کو عالمی موسمیاتی مالی معاونت میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جانا چاہیے۔ کارکنوں نے بینرز اٹھا کر نظامی اصلاحات، فاسل فیولز کے پھیلاو¿ کے خاتمے اور بڑے آلودگی پھیلانے والے ممالک سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا۔ ناری فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انور علی مہر اور پروگرام مینیجر شازیہ عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس بحران کی قیمت ادا کر رہا ہے جس کا ذمہ دار وہ خود نہیں۔ خاص طور پر سندھ میں لوگ بڑھتی ہوئی گرمی، پانی کی کمی اور بار بار آنے والے سیلابوں کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق موسمیاتی انصاف ہمارے لیے کوئی نعرہ نہیں بلکہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ کوپ 30 میں ’نقصان و تلافی فنڈ‘ کے لیے مضبوط آواز اٹھائی جائے اور دنیا کو بتایا جائے کہ سندھ کے متاثرہ اضلاع صرف عارضی امداد نہیں بلکہ طویل المدتی بحالی کے حق دار ہیں۔ سماجی کارکنوں عذرا جمال، شبانہ خاک?، سائرہ لاشاری، فیاض اجن اور دیگر مقررین نے نشاندہی کی کہ عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ نہایت کم ہے، لیکن سب سے زیادہ خطرے میں پاکستان ہے۔ دیہی خواتین شدید مشکلات کا سامنا کرتی ہیں؛ جب فصلیں تباہ ہوتی ہیں یا پانی کی کمی ہوتی ہے تو سب سے زیادہ مشقت انہی کو کرنی پڑتی ہے۔ وہ زیادہ پیدل چلتی ہیں، زیادہ محنت کرتی ہیں اور بہت کچھ قربان کرتی ہیں۔ حیدر علی مہر اور شکیلا کنول نے بتایا کہ غیر یقینی موسم، سمندری پانی کے بڑھتے ہوئے اثرات اور بار بار آنے والی شدید گرمی کی لہروں نے سندھ میں روزگار کے مواقع کم کر دیے ہیں۔ ناری فاونڈیشن کی جانب سے منعقدہ یہ سکھر کی نشست، 16 ممالک کے 100 سے زائد شہروں میں ہونے والی مشترکہ سرگرمیوں کا حصہ تھی۔ صرف ایشیا میں فلپائن، بھارت، بنگلادیش، پاکستان اور نیپال میں لگ بھگ 10 ہزار افراد متحرک ہوئے۔ کارکنوں نے ماحولیاتی ناانصافی اور کارپوریٹ بے ضابطگیوں کی مذمت کی۔