November 17, 2026

سکھر: سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے رٹائرمنٹ تقریب

Screenshot_2025-11-15_180703

سکھر: سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے رٹائرمنٹ تقریب

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن، سکھر ریجن کی جانب سے سیکنڈوا کے بہادر و تاحیات چیئرمین، شاہ رضا شاہہ کی سرکاری ملازمت سے رٹائرمنٹ پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب آل سجاد ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی جس میں سکھر ریجن کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین وسیم خان، سینئر وائس چیئرمین خالد حسین منگی، وائس چیئرمین صفدر اقبال، آصف فاروقی، راڻو بھٹی، حضور بخش ناریجو، عزیزاللہ بھٹی، اظہر حسین منگی، آغا عبدالرشید پٹان، آصف رضا آجر، آصف علی شاہ، واحد بخش مغل، عارف رضوان، سابقہ ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ خیرپور میر س الھڏنو سنپال سمیت دیگر معزز افراد اور کارکنان موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے شاہ رضا شاہہ کی خدمات کو سراہا اور ان کے پیشہ ورانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہ رضا شاہہ نے اپنی طویل ملازمت کے دوران نہ صرف تعلیمی اداروں کی بہتری میں کردار ادا کیا بلکہ اپنی محنت اور لگن سے ہر شعبے میں قابلِ تقلید مثال قائم کی۔عہدیداران نے شاہ رضا شاہہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ صحت و خوشحالی کے ساتھ اپنی زندگی کے آئندہ مراحل کو کامیابی سے گزاریں۔ تقریب کے آخر میں شرکت کرنے والے افراد نے شاہ رضا شاہہ کو یادگار تحائف اور پھولوں کے ہار پیش کیے۔