November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے اختیارات پر حملہ ہے، ایک فرد کو غیر معمولی طاقت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے

IMG-20251117-WA0197

سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)27ویں آئینی ترمیم صوبوں کے اختیارات پر حملہ ہے، ایک فرد کو غیر معمولی طاقت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: علامہخ راشد محمود سومرو جے یو آئی واحد جماعت ہے جس نے پارلیمنٹ میں ترمیم کی عملی مخالفت کی، مخالف ووٹ لینے والے رکن کے خلاف کارروائی کر دی گئی۔جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد خالد محمود سومرو نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم صوبائی خودمختاری سلب کرنے اور ایک فرد کو غیر معمولی اختیارات دینے کی خطرناک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی پاکستان واحد جماعت ہے جس نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اس ترمیم کی عملی طور پر بھرپور مخالفت کی، جبکہ اپوزیشن کا دعویٰ کرنے والی بڑی جماعتیں صرف بیانات تک محدود رہیں اور ووٹ کے وقت غیر حاضر رہیں۔علامہ سومرو نے الزام عائد کیا کہ دباؤ ڈال کر جے یو آئی کے ایک رکن سے ووٹ لیا گیا جس کی کوئی حیثیت نہیں، پارٹی نے اس رکن کے خلاف سخت کارروائی بھی عمل میں لا دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن حمادیہ پیارو واہ روہڑی میں کارکنان سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی، علامہ ناصر محمود سومرو، مولانا محمد صالح انڈھڑ، حافظ عبدالحمید مہر اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ترمیم معیشت، تعلیم یا صحت بہتر نہیں کرے گی صرف ایک فرد کو مضبوط بنائے گی علامہ سومرو نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے نہ معیشت میں بہتری آئے گی، نہ قرضوں میں کمی ہوگی اور نہ ہی عوام کو ریلیف ملے گا۔ ترمیم کا اصل مقصد صرف ایک شخصیت کو مضبوط کرنا اور سندھ کے وسائل پر اس کا قبضہ برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر صوبوں کی خودمختاری پر حملہ کیا گیا تو جے یو آئی ایسا بھرپور جواب دے گی کہ نہ ترمیم بچے گی اور نہ حکمران۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال لمحہ فکریہ بن چکی ہے۔میرپورخاص میں 8 سالہ بچی کےزیادتی کے بعد قتل اور رتوڈیرو میں 4 سالہ بچے کے قتل جیسے واقعات واضح ثبوت ہیں کہ سندھ پولیس امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔علامہ سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت کا ڈاکو مخالف آپریشن محض دکھاوا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے ڈاکوؤں سے پستول سے لے کر ایل ایم جی اور اینٹی ایئرکرافٹ گن تک خریدی ہیں، سرنڈر کرنے والوں کے لیے ریڈ کارپیٹ بچھایا گیا۔’’80 ڈاکو سرنڈر کروانے کا دعویٰ کیا گیا مگر عدالت میں صرف 35 پیش کیے گئے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے ریاست کمزور اور ڈاکو مزید طاقتور ہوں گے، اور کل یہی ڈاکو دوبارہ جرائم کر کے حکومت کے ساتھ نئے معاہدے کریں گے۔علامہ سومرو نے کہا کہ سندھ کے صحت کے نظام میں ہر ماہ اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے جبکہ 60 لاکھ سے زیادہ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
حکمرانوں کی ترجیحات عوامی مسائل نہیں بلکہ کابینہ اور مشیروں میں اضافہ اور تاحیات استثنیٰ لینا ہیں۔’’کیا آئین، قانون یا اسلام تاحیات استثنیٰ کی اجازت دیتے ہیں؟ یہ قوم کے ساتھ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی قیادت دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنی۔’’ہمارے قائدین پر خودکش حملے ہوئے، باجوڑ میں ہمارے 90 کارکن شہید ہوئے، لیکن ہم نے ہمیشہ ملک کا ساتھ دیا۔علامہ سومرو نے کہا کہ امریکا، بھارت اور مغرب باہمی مفادات کے لیے متحد ہیں جبکہ پاکستان کو صرف بیانات اور تعریفوں پر ٹرخایا جا رہا ہے۔
’’ٹرمپ بھارت کے ساتھ بڑے معاشی معاہدے کر رہا ہے، پاکستان بس بیانات سنتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گٹھ جوڑ پاکستان کو خطے میں کمزور کرنے کی سازش ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ کے 16 نوجوان بلوچستان میں اغوا ہیں اور حکومت ان کی بازیابی میں ناکام ہے۔افغان مہاجرین سے متعلق انہوں نے کہا کہ افغانستان معاشی بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے، اس لیے مہاجرین کو واپس جانا چاہیے، البتہ جن افغانوں نے پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، انہیں معاوضہ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔علامہ سومرو نے اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی جلد واپسی کے بعد جے یو آئی 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کرے گی اور سندھ اس تحریک میں صفِ اول کا کردار ادا کرے گا۔