ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین میں امدادی رقوم دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین کو ایک طرف لائن
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت خواتین میں امدادی رقوم دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ خواتین کو ایک طرف لائن میں بیٹھا کر ایک کے بعد ایک کو پیسے دئیے جاتے ہیں سنٹر پر کسی بھی خواتین سے اضافی ییسے چارج نہیں کئے جاتے انکی امدادی رقم پوری دی جاتی ہے۔ہمارے پاس سفارشی خواتین پیسے لینے نہیں آتیں تمام پیسے لینے والی بھی خواتین ہمارے ساتھ مکمل تعاون کرتی ہیں ان کے لئے بیٹھنے کا پینے کے پانی کا مکمل انتظام ہے ۔خواتین نے میڈیا کو بتایا کہ سفارشی لوگوں کو یہ پیسے نہیں دیتے کر کسی کی باری پر انکو پیسے دئیے جاتے ہیں۔ کچھ بلیک میلر اور سفارشی لوگ ایجنٹس کےخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرتے ہیں ۔ شکایت کرتے ہیں۔ لیکن ہارون آباد میں زیادہ تر ایجنٹس نہایت منظم طریقے سے پیسے دیتے ہیں۔ سب خواتین چاہیے جس کے پیسے کم آئے ہیں یا زیادہ سب کو انکی باری کے حساب سے پیسے دئیے جاتے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لیاقت علی بھٹی انتہائی فرض شناس قابل۔اور ایماندار آفیسر ہیں۔جو کہ خود بھی ادائیگی پوائینٹس پر جا کر مانیٹرنگ کرتے ہیں اور اگر دفتر میں کوئی بینفشری شکائت لے کر آ جائے تو انتہائی نرمی سے پیش آتے ہیں اور زمہ دار کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔