October 27, 2026

قصور پانچ سے چھ سال پرانی دشمنی پولیس اہلکاروں نے باہمی رضا مندی سے ختم کروا دی،اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر

IMG-20240905-WA0198

قصور
پانچ سے چھ سال پرانی دشمنی پولیس اہلکاروں نے باہمی رضا مندی سے ختم کروا دی،اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر

تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقہ کٹی کلنجر میں محمد عارف اور محمد سلیم گروپوں کے درمیان پانچ سے چھ سال سے تنازعہ چلا آ رہا تھا اور گزشتہ دونوں بھی فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور دونوں فریقوں کے مابین مقدمات بھی چلے آ رہے تھے

پولیس تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او زاہد جمیل ،اے ایس آئی محمد نعیم،محمد رضا سپیشل برانچ نے دونوں فریقین کو ذاتی کاوش سے سمجھایا اور پرانی دشمنی کو ختم کروا کر تنازعہ کو دوستی میں بدلوا دیا جس پر اہلیان علاقہ نے قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا
دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور قصور پولیس کے کردار کو سراہا

رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم
#قصوریات