رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف *ایک اور وعدہ وفا ہوگیا*
رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف
*ایک اور وعدہ وفا ہوگیا*
*صوبائی وزیر ذراعت میر علی حسن زہری کی جانب سے چیئرمین فیشرمین کوہ آپرئیٹو میر علی اکبر زہری کی زیرنگرانی پر پتھر کالونی سمیت مختلف علاقوں میں سولر سسٹمز کی فراہمی، 50 سالہ مسئلے کا حل*
حب کے متعدد علاقوں میں بجلی کی شدید قلت اور دہائیوں پر محیط اندھیرے کا مسئلہ بالآخر حل ہونے لگا ہے۔
میر علی حسن زہری کی خصوصی ہدایات پر پتھر کالونی، دارو ہوٹل کے اطراف اور قریبی علاقوں کے رہائشیوں کو گھر گھر سولر سسٹمز کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے، جس سے علاقہ مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق وہ پچھلے 50 برسوں سے صرف وعدے ہی سنتے رہے کہ انہیں سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے، لیکن کبھی عملی اقدامات نہ ہو سکے۔ تاہم میر علی حسن زہری نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے نہ صرف سولر سسٹمز مہیا کر دیے بلکہ ساتھ ہی تربیت یافتہ الیکٹریشن بھی تعینات کیا گیا ہے جو باقاعدہ فٹنگ اور تنصیب کے تمام مراحل خود مکمل کر رہا ہے۔یہ سارا کام میر علی اکبر زہری کے نگرانی میں ہوا ۔
مکینوں نے بتایا کہ انہیں یقین نہیں ہو رہا کہ ان کا یہ دیرینہ اور بنیادی مسئلہ بالآخر حل ہوگیا ہے۔ انہوں نے میر علی حسن زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی نے ان کے علاقے کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا اور فوری عملی قدم اٹھایا۔
علاقے کے عوام نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف گھروں میں روشنیاں بحال ہوں گی بلکہ بچوں کی پڑھائی، گھریلو کام اور روزمرہ امور بھی باآسانی جاری رہ سکیں گے۔
شہریوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح عملی اقدامات جاری رہیں گے۔