ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ محترمہ کو گزشتہ روز ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ محترمہ کو گزشتہ روز ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں مرحومہ سابق سینیٹر چوہدری ظفر اقبال، سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور ڈاکٹر اظہر اقبال چوہدری کی والدہ جبکہ جسٹس شہرام سرور چوہدری کی خوش دامن تھیں۔ مرحومہ فرقان ظفر، ارحم ظفر اور بلال مظہر کی دادی بھی تھیں۔
نمازِ جنازہ ماڈل ٹاؤن پارک لاہور میں ادا کی گئی جس میں سیاسی، سرکاری، عدالتی، عسکری، سماجی اور کاروباری حلقوں سے وابستہ اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضا سرور، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبان، وکلاء، بیوروکریسی، پاک فوج کے افسران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، علمائے کرام، تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل تھے۔اس موقع پر نمایاں شخصیات میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی نوید مختار، بریگیڈیئر مختار احمد ارائیں، چوہدری منیر ہدایت اللہ، چوہدری راحیل منیر، میاں عامر محمود (دنیا گروپ)، چوہدری ذوالفقار احمد ارائیں، سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس اعجاز چوہدری، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس خالد رانجھا، جسٹس جواد ظفر چوہدری، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی عمران کشور، ڈی آئی جی عمران احمد، ڈی آئی جی سہیل سکھیرا، سینیٹر آصف کرمانی، چوہدری منظور سابق وفاقی وزیر، ایم پی اے چوہدری اعجاز شفیع، چوہدری نور الحسن تنویر، اور سابق صدور لاہور چیمبر میاں مصباح الرحمن، میاں شفقت علی، عبدالباسط، طاہر جاوید ملک، الماس حیدر، میاں نعمان کبیر، میاں طارق مصباح ، محمد علی میاں، میاں سہیل نثار ، سہیل لاشاری، ناصر حمید خان سمیت دیگر اہم سماجی و سیاسی رہنما بھی شامل تھے۔مرحومہ کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ پورا دن جاری رہا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، جوڈیشری اور بیوروکریسی کے اعلیٰ افسران، وکلاء اور معزز شہری بڑی تعداد میں اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے پہنچتے رہے۔شرکاء نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنازہ کے موقع پر سخت سیکیورٹی اور انتظامات کیے گئے تھے۔مرحومہ کی وفات پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد فلاحی اتحاد تنظیم ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی سجاد خان فیاض رامے رانا فیاض راشد سعدی عدنان چوہدری عادل سلطان حاجی یونس نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی محمد جمیل اختر چوہدری نواب ظفر علی ناگرا ڈاکٹر عارف رضا ملک چوہدری آفتاب رامے چیتا خالد محمود ہاشمی سمیت دیگر دوست احباب نے اظہار افسوس کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔