November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی جانب سے لاہور پریس کلب کی پہاڑی پر خواتین صحافیوں کے لئے ایک دلکش ون ڈش پارٹی

IMG-20251115-WA0286

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی جانب سے لاہور پریس کلب کی پہاڑی پر خواتین صحافیوں کے لئے ایک دلکش ون ڈش پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ جرنلسٹس خواتین کی ون ڈش پارٹی کی تقریب لاہور پریس کلب کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کی گئی۔ جسے صحافی برادری نے بہت سراہا ۔ ون ڈش پارٹی میں مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین جرنلسٹس نے بھرپور شرکت کی۔جن میں سینیئر صحافی فرح وڑائچ ،سعدیہ صلاح الدین ،سعدیہ قریشی ،صدر نیشنل وومن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری ،کنول نسیم،
تمثیلہ چشتی، رفیعہ ناہید اکرام ،
نجف کی جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار،نائب صدر مبشرہ سلطان، ازکہ مقصود،سیکرٹری انفارمیشن نبیلہ اکبر، لبنی ا خان،عفت علوی
،صوفیہ یزدانی، زاہدہ پروین
، زبیدہ انور خان، صائمہ اقبال، صفیہ ناصر ، زیبا صاحبہ،
، مبشرہ انور, راحیلہ مغل
,صائمہ نذیر ,شاہین راشد،
، اقراء لیاقت ،میمونہ صدیقہ
فلک زاہد، فوزیہ سلطانہ ، شازیہ صاحبہ ،عائشہ تحسین ، عینی باجوہ ،عائشہ فیاض اور مہرین جمیل شامل تھیں۔ون ڈش پارٹی میں خواتین نے اپنی اپنی ڈش خود تیار کی۔ ان مزے دار لذیذ پکوان میں چکن آچاری، چکن بریانی، مٹر پلاؤ ،چکن چاومنگ، پستا، نگٹس، انڈے کوفتے، کریلے، ساگ، چکن کڑاہی، نہاری، ، رائتہ، رشیئن سلاد، بریانی، کیک، نگٹس، بن چاٹ ، آلو چکن کٹلس، چکن میکرونی، گلاب جامن، برفی، رسگلے اور کولڈ ڈرنکس شامل تھیں۔ رنگ برنگے لباس، ہنستے مسکراتے چہرے اور گھریلو کھانوں کے ذائقوں سے مہکتی یہ محفل اپنی مثال آپ تھی۔
تقریب کے دوران بزنس ٹریننگ ورکشاپ کے حوالے سے سینئر صحافی فرح وڑائچ، فرزانہ چوہدری اور سعدیہ قریشی نے خواتین کو سائیڈ بزنس کے ذریعے آمدن بڑھانے کے عملی طریقوں سے آگاہ کیا اور جلد ہی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا۔
اس خوبصورت اجتماع میں سینئر خاتون صحافی رفیعہ اکرام نے تمام خواتین میں گجرے تقسیم کیے جبکہ سئنیر جرنلسٹ نبیلہ اکبر کی جانب سے شرکاء کو جھمکے پیش کیے گئے، جس سے خوشی اور دوستی کے رنگ مزید نکھر آئے۔
آخر میں نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی صدر فرزانہ چوہدری نے تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں نہ صرف صحافی خواتین میں مثبت توانائی پیدا کرتی ہیں بلکہ باہمی رواہط اور پیشہ ورانہ تعاون کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔