آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ بل سینیٹ میں پیش کریں گے
آرمی ایکٹ ترمیمی بل آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ بل سینیٹ میں پیش کریں گے
ایوانِ بالا کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
خواجہ آصف پی اے ایف ایکٹ ترمیمی بل بھی پیش کریں گے
پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش ہو گا
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل پیش کریں گے
قومی اسمبلی تمام بل گزشتہ روز منظور کر چکی ہے
وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا
27ویں آئینی ترمیم کے بعد آرمی ایکٹ 2025 کی منظوری
آرمی چیف بطور چیف آف ڈیفنس فورسز نیا نوٹیفکیشن جاری ہوگا
نئے نوٹیفکیشن کے بعد آرمی چیف کی مدت ازسرنو شروع ہوگی
چیف آف ڈیفنس فورسز پاک فوج کی ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کریں گے
کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی تعیناتی وزیر اعظم سفارش پر کریں گے
کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی مدت 3 سال مقرر
مدت میں 3 سال کی توسیع بھی ممکن
27 نومبر سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہو جائے گا