گوجرانولہ ، تھانہ سبزی منڈی کا ایس ایچ او محمد لقمان رشوت لیکر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر اپنے تھانے کی حوالات میں بند
گوجرانولہ ، تھانہ سبزی منڈی کا ایس ایچ او محمد لقمان رشوت لیکر اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر اپنے تھانے کی حوالات میں بند
شہری سے اشٹام پیپر پر زبردستی دستخط کروانے اور جبراً رقم وصول کرنے پر ایس ایچ او سمیت تین پولیس افسران گرفتار*
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا واقعہ پر فوری نوٹس، انکوائری کا حکم ۔ ایس ایس پی آپریشنز غیور احمد کو انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔ انکوائری رپورٹ میں الزام سچ ثابت ہوا، ایس ایچ او دو تفتیشی افسران قصور وار پائے گئے۔ سی پی او نے انسپکٹر لقمان ، سب انسپکٹر غلام فرید اور اے ایس آئی خالد کو تھانہ سبزی منڈی کی حوالات میں بند کروا دیا، مقدمہ درج ،مقدمہ میں اغواء ، جبراً رقم وصول کرنے اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات شامل۔ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والی کالی بھیڑوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ سی پی او
گوجرانوالہ: کرپشن و بدعنوانی برداشت نہیں، اختیارات سے تجاوز پر افسر جیل جائیں گے، سی پی او محمد ایاز سلیم.