*_ڈیالہ جیل میں عمران خان اور صحافیوں کا مکالمہ_*
*_ڈیالہ جیل میں عمران خان اور صحافیوں کا مکالمہ_*
*_عمران خان نے کہاکہ میں جو بات جیل میں کرتا ہوں وہ نہیں آتی ان صحافیوں کو کوئی اور ڈیکٹیٹ کرتا ہے اور وہی چیز نشر ہوتی ہے،_*
*_جس پر میڈیا باکس سے ایکسپریس میڈیا گروپ کے سینئررپورٹر عمران اصغر نے کہاکہ جناب آپ بلکل درست نہیں فرما رہے،ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں ہمیں جیل سے یا کوئی بھی دوسرا ادارہ کسی بھی قسم کی ڈیکٹیشن نہیں دیتا،اڈیالہ جیل ٹرائل کوریج میں مصروف تمام رپورٹرز وہی رپورٹ کرتے ہیں جو آپ بولتے ہیں،آپ جیل میں آنے والے میڈیا نمائندوں کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھیں کریں،آپ نے خود متعدد مرتبہ تعریف کی کہ آپ لوگ ٹھیک رپورٹنگ کررہے ہیں، آپ نے ایکسپریس ٹریبیون کی بھی تعریف کی تھی، اس پر عمران خان نے کہا کہ ہاں وہ بات ٹھیک ہیں لیکن بعض خاص باتیں میری گفتگو سے کاٹ لی جاتی ہے،مجھے معلوم ہے کچھ لوگ یہاں اوپر بیٹھے ہیں جو یہ نہیں چلنے دیتے،_*