November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کامیابیاں

IMG-20251115-WA0231

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد کامیابیاں حاصل 14 ملزمان گرفتار۔تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے جوا کے اڈوں پر چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت راشد قاضی، عطا الرحمن لاہوری، نوید ملاح اور شہباز ملاح کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے اکڑا پرچیاں اور نقد رقم برآمد کی گئی۔دوسری کارروائی میں منشیات فروش ایاز علی لاکھو اور علی رضا ملاح کو گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے زیڈ۔21 گٹکا سپاری کی بھاری مقدار برآمد ہوئی، جن کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ اے سیکشن پولیس نے ملزم اظہر حسین ولد جاوید حسین راجپر گرفتار، ایک پسٹل 30 بور اور 2 راؤ نڈ برآمد۔ مقدمہ 381/2025 دفعہ 24 SAA 2013 درج۔تھانہ قاضی احمد پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار ۔ منشیات فروش صفدر علی سولنگی کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے چار بوتل وسکی شراب برآمد ہوئی، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔دوسری کارروائی میں ملزم علی نواز کھوسہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پسٹل برآمد۔ مقدمہ 359/2025 دفعہ 24 SAA درج۔تیسری کاروائی میں ملزم بچل شاہ ولد امام علی شاہ گرفتار۔ مقدمہ 348/2025 دفعہ 302-114-337H(ii) PPC درج۔تھانہ دوڑ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اوپن فاٹک لنک روڈ کے قریب ہونے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات پر ردعمل دیا۔ نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر ایک 125 موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی ناکا بندی اور تعاقب کیا، جس پر ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد مالک کے حوالے کر دی۔تھانہ دوڑ پولیس کی دوسری کارروائی ملزم ذوالفقار ولد علی بخش پنهور کو گٹکا سپاری سمیت گرفتار۔ مقدمہ 129/2025 دفعہ 4/8 درج تھانہ سکرنڈ پولیس نے ریڈ کے دوران کیس 453/24 دفعہ 302 کے مقدمے میں اشتہاری ملزم رانو عرف زاہد ولد آچار کیریو کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ بی سیکشن نے منشیات فروش بلال شیخ گرفتار کرکے قبضے سے بہاری تعداد میں Z-21 گٹکا سپاری برآمد۔ مقدمہ 291/2025 دفعہ 4/8 گٹکا ایکٹ درج۔اسی طرح تھانہ جام ڈاتار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش غلام حیدر کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے زیڈ۔21 گٹکا سپاری کی بھاری مقدار برآمد ہوئی، جس پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد نے پولیس کی ان کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے