سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب،نومنتخب عہدے داروں نے اپنے
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب،نومنتخب عہدے داروں نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا ،شرکاء تاجر برادری کی جانب سے عہدے داروں کو مبارکباد ،تفصیلات کے مطابق آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے 2025-27 کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب گلشن ہالار بندر روڈ، سکھر میں منعقد ہوئی تقریب میں خصوصی طور پر آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد بارون میمن تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں مئیر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ تھے جبکہ تقریب میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز میں شامل تاجر تنظیموں کے عہدے دار و رہنماؤں سمیت سیاسی، سماجی، مذہبی،سول سوسائٹی کے نمائندگان و تاجر برادری و معزز شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی تقریب میں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد بارون میمن و مئیر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے نو منتخب عہدے داروں و دیگر اراکین صدر نعیم بدر رفیق قریشی،سنئیر نائب صدر فیاض خان،نائب صدر عبد الرشید بندھانی،جنرل سیکریٹری جنید احمد شیخ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عبدالہادی متین بندھانی،جوائنٹ سیکریٹری محمد شہر یار، خزانچی عرفان قریشی و دیگر سے انکے عہدوں کا حلف لیا اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کے وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز میں شامل تمام تاجر برادری کے جائز حقوق و انکی فلاح و بہبود سمیت دیگر مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران نے تاجر برادری کے مسائل کے حل اور صنعت و تجارت کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا،تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے منتخب صدر نعیم بدر رفیق قریشی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا جبکہ آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے صدر نعیم بدر رفیق قریشی و دیگر نے مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ پگڑی و اجرک بھی پیش کیا ،تقریب سے خطاب کے دوران آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائد حاجی محمد بارون میمن آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کیلئے سرپرست اعلی کیلئے مولانا محمد عثمان فیضی، چیئرمین گلزار علی بھٹو جبکہ وائس چیئرمین ناظم الدین شیخ کی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین چاہے جتنا زور لگا لیں آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے اتحاد اور تاجر برادری کی محبت کو کم نہیں کرسکت�