November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس میں لگائے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیااور ڈی سی کمپلیکس میں

IMG-20251114-WA0278

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس میں لگائے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کیااور ڈی سی کمپلیکس میں سیکیورٹی ، صفائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ اور ستُھرا پنجاب کے افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےاسپائر کالج اور ضلع کونسل جوہرآباد کے عقب میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نےایم سی اور ستھرا پنجاب کے افسران کو ہدایت کی اسپائر کالج کے نزدیک ودیگر ایریاز میں عرصہ دراز سے کھڑے گندے پانی کی نکاسی اور لگی جھاڑیوں اور فوری ختم کرکے تمام ایریاز کو کلین صاف کیا جائے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے خوشاب جوہرآباد اور خوشاب روڈگرین بیلٹ ودیگر ایریاز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا روڈ کی طرف جُھکے ہوئے درختوں کو فوری کاٹنے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ستھرا پنجاب کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر خوشاب صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب کی عوام کے لیے بہترین اقدام ہے اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے خوشاب ،جوہرآباد ،ہڈالی مین روڈ گرین بیلٹ پر شجر کاری مہم کے حوالے سے لگائے گئے پودوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نےمین روڈ اور گرین بیلٹ کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈسٹرکٹ انچارج ستھرا پنجاب صائم وارث کو ہدایت کی کہ صفائی آپریشن جاری رکھا جائے اور کاٹی گئی جھاڑیوں اور بوٹیوں کو فوری اُٹھایا جائے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اینٹی سموگ مہم کے حوالے سے خوشاب پنڈی روڈ ،محلہ اعظم آباد ،پیڑ گراوُنڈ ودیگر ایریاز میں اینٹوں کے بھٹوں کا وزٹ کیا۔